دبئی،کرک اگین رپورٹ
کرکٹ فینزکے لئے ایک ہی روز بڑی خبر آگئی۔ایشیا کپ 2022 کے شیڈول کا بھی اعلان کردیاگیا،اس سے قبل پی سی بی نے انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے تاریخی 7 ٹی 20 میچزکا شیڈول جاری کیا تھا۔
انگلینڈ کے خلاف پاکستان کے 7 ٹی 20 میچز کا شیڈول جاری
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ اس ماہ کی 27 تاریخ سے دبئی میں شروع ہوگا۔فائنل11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔شیڈول کےمطابق ابتدائی اسٹیج میں 2 گروپ ہونگے۔گروپ اے میں پاکستان،بھارت اور کوالیفائر گروپ بی میں بنگلہ دیش،سری لنکا ور افغانستان ہونگے۔
گروپ بی میں 27 اگست کو سری لنکا اورافغانستان دبئی میں کھیلیں گے۔
بھارت اور پاکستان 28 اگست کو دبئی میں ٹکرائیں گے۔یہ گروپ اے کا میچ ہوگا۔
بنگلہ دیش اور افغانستان گروپ بی میں شارجہ میں 30 اگست کو ہونگے۔
گروپ اے میں 31 اگست کو بھارت اور کوالیفائر کو ٹاکرا ہوگا،یہ دبئی میں ہوگا۔
یکم ستمبر کو سری لنکا اور بنگلہ دیش گروپ بی میں دبئی میں کھیلیں گے۔
گروپ اے میں پاکستان اور کوالیفائر 2 ستمبر کو شارجہ میں کھیلیں گے۔
سپر 4 کے اگلے مرحلے میں شیڈول یہ ہوگا۔
بی 1 بمقابلہ بی 2،شارجہ۔3 ستمبر
اے ون اے 4،2سمبر،دبئی
اے ون بمقابلہ بی ون،6 ستمبر،دبئی
اے 2 بمقابلہ بی 2،دبئی۔7 ستمبر
اے ون بمقابلہ بی 2،دبئی۔8 ستمبر
بی 1بمقابلہ اے ٹو،9 ستمبر،دبئی
فائنل۔11 ستمبر،دبئی
شارجہ کپ کا ابتدائی کوالیفائنگ مرحلہ اگست کے آخری عشرے سے ہوگا۔
اس سے قبل ایونٹ کا کوالیفائر مرحلہ 20 اگست سے اومان میں کھیلا جائے گا،اس میں یو اے ای،کویت،سنگا پور اور ہانگ کانگ شامل ہیں،یہاں کی ونر ٹیم ایشیا کپ کے پہلے مرحلے کے گروپ اے میں پاکستان اور بھارت کے ساتھ ایکشن میں ہوگی۔گروپ اے اور بی کی ٹاپ 2،2 ٹیمیں سپر 4 میں جائیں گی۔یہ ایشیا کپ ٹی 20 فارمیٹ میں ہوگا۔پاکستانی وقت کے مطابق میچز شام 7 بجے شروع ہونگے۔