| | | | |

پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق کی بولی میں 50 فیصد اضافہ

لاہور،پی سی بی پریس ریلیز

اے آر وائی اور پی ٹی وی کی کنسورشیم نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے سیزن 2022 اور 2023 کے نشریاتی حقوق کے لیے سب سے زیادہ بولی لگا دی ہے.

اس کنسورشیم نے پچھلے سائیکل کے مقابلے میں 50 فیصد زائد قیمت کی بولی لگائی ہے.

نشریاتی حقوق کی بولی میں یہ اضافہ براڈکاسٹرز کی پاکستان کے کرکٹ اسٹارز میں بڑھتی دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے. قومی اسٹارز نے حال ہی میں بین الاقوامی کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

سال 2021 میں ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں ریکارڈ 20 فتوحات حاصل کرنے والی قومی کرکٹ ٹیم نے بابر اعظم کی قیادت میں اپنے آخری 13 ٹی ٹونٹی میچز میں سے 12 جیتے ہیں، جو کسی بھی بین الاقوامی ٹیم کے لیے سب سے زیادہ ہے۔

قائمقام چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان کرکٹ بورڈ سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق کی بڈ میں پچاس فیصد اضافہ سے لیگ کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے.

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ کے سب سے مقبول پراڈکٹ کی قدر کرنے پر اے آر وائی اور پی ٹی وی کی مشترکہ کنسورشیم کے مشکور ہیں.

چیف ایگزیکٹو آفیسر اے آر وائی سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ دو سال کے لئے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق کی سب سے بڑی بڈ کرنے پر بہت خوش ہیں۔

منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی عامر منظور کا کہنا ہے کہ پی ٹی وی نے ہمیشہ پاکستان کرکٹ کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ہے اور انہیں خوشی ہے کہ وہ اپنی نشریات کے ذریعے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے فروغ کا سبب بنیں گے.

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *