| | | | | |

ایل پی ایل کا تاج ایک بار پھر جافنا کے سر،شعیب ملک کی موجودگی ثابت،عامر اور حفیظ ناکام

ڈمبولا،کرک اگین رپورٹ

File Photo

ایل پی ایل کا تاج ایک بار پھر دمبولا کے سر سج گیا۔شعیب ملک کی ٹیم جافنا کنگز ایک بار پھر ایل پی ایل چیمپئن۔محمد عامر مکمل ناکام گئے،محمد حفیظ کا سورج بھی ڈوب ساگیا ہے۔دونوں کا بوجھ ٹیم کو لے ڈوبا۔یہ ٹیم کے لئے کچھ نہ کرسکے۔ویٹرن آل رائونڈر شعیب ملک کا اپنی ٹیم کی جیت میں اچھا حصہ رہا ہے۔گزشتہ سال فائنل کے ہیرو نے اس بار دونوں شعبوں میں اپنی موجودگی کا احساس دلایا۔جافنا نے 23 رنز سے فائنل جیت کر چیمپئن کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔فاتح ٹیم کے 203 رنزکے جواب میں ناکام سائیڈ 178 اسکور تک ہی محدود ہوگئی۔

دمبولا میں کھیلے گئے ایل پی ایل 2021 کے فائنل میں گزشتہ سال کی طر ح اس سال بھی جافنا نے پہلے بلے باز ی کی۔اوپر سے 2020 کی نسبت 188 سے زیادہ 201 اسکور بنائے۔اس کے صرف 3 کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔دفاعی چیمپئن ٹیم کےاوشکا فرنینڈو نے 63،ٹام کیڈ موڑ نے57، گرباز نے 35 بنائے۔شعیبن ملک نے آخر میں 11 بالز پر 23 کی اننگ کھیلی۔

سال 2021،کون کتنے پانی میں،تمام فارمیٹس کا جائزہ،پاکستانی بھی نمایاں

پڑھنے والوں کے لئے یہ اہم بات ہوگی کہ محمد عامر نے سب سے زیادہ 39 رنزدیئے،صرف ایک وکٹ لے سکے۔سامت پٹیل اور تھشارا نے بھی ایک ایک آئوٹ کیا۔

گالے گلیڈی ایٹرز نے 25 بالز پر تیزی کے ساتھ63 کا اچھا اوپننگ اسٹینڈ لیا۔اتنے اچھے ایڈوانٹج کے بعد بھی ٹیم آگے نہ سنبھل سکی۔اوپنر کوشال مینڈس نے 39 اور گونا تھیلاکانے 54 کی اننگز کھیلین،ان کے آئوٹ ہوتے ہی ٹیم پھسل گئی۔بین ڈنک صفر پر گئے۔اتنے اہم وقت پر ایک اور آل رائونڈر محمد حفیظ بھی ناکام ہوگئے ۔وہ 6 بالز پر 10 کرکے رن آئوٹ ہوئے۔آخر میں سامت پٹیل نے 22 کی اننگ کے ساتھ تھوڑی مزاحمت کی لیکن دیر ہوچکی تھی۔اننگ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 178 رنزتک محدود رہی۔ہاسا رنگا ڈی سلوا اور چٹا رنگا ڈی سلوا نے 2،2 وکٹیں لیں۔شعیب ملک نے بھی اچھی بالز کیں۔انہوں نے 3 اوورز میں صرف 12 رنز دیئے۔کوئی وکٹ نہ لے سکے۔بہر حال اچھے رہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *