| | | | |

سکیورٹی کا دریا عبور ،تماشائی پچ پر،شاداب کو گلے لگایا،آفیسرز کی دوڑیں،6گرفتار

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے،نمائندہ خصوصی

پولیس آفیسر ٹک ٹاک بناتا رہا۔تمشائی سکیورٹی کا دریا عبور کرکے پچ پر پہنچ گیا،شاداب کو گلے لگایا،گرفتار۔تفتیش شروع ہوگئی۔بابر اعظم  آج ایک بڑے ریکارڈ سے محروم ہوگئے،ادھر جعلی ٹکٹ سیل کرنے پر ہاف درجن کے قریب افراد بھی دھر لئے گئے۔پاکستانی کپتان بابر اعظم سری لنکا کے کمار سنگا کارا سے صرف 23 رنز کی دوری سے کافی دور چلے گئے اور ایک ورلڈ ریکارڈ میں ان کے اور سری لنکا کے لیجنڈری کرکٹر کے درمیان4 سنچریز کا فرق آگیا ہے۔

بابر اعظم 77 رنزبناکر آئوٹ ہوئے،اگر وہ آج سنچری کرلیتے تو ایک روزہ کرکٹ میں مسلسل چوتھی سنچری کرنے والے دوسرے اور کمار سنگا کارا کے ہم پلہ ہوجاتے۔سری لنکا کے سابق کپتان نے 2015 ورلڈ کپ کے دوران مسلسل 4 سنچریز کا ریکارڈ بنایا تھا۔

ملتان میں بھی کرکٹ پر کورونا حملہ،ایک کا ٹیسٹ مثبت،باہر ہوگیا

ادھر ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک تماشائی گھس آیا،ذمہ دار ذرائع کے مطابق وہاں موجود اہلکار ٹک ٹاک پر لگا رہا۔فین سکیورٹی کا تمام حصار توڑ کر ان حالات میں گرائونڈ میں آنا ہی بڑی بات تھی،جو ایک سوالیہ نشان چھوڑ گئی ہے۔کرکٹ فینز وسیم اکرم انکلوژر سے اسٹیڈیم میں آیا،اس وقت اننگ کا 39واں اوور چل رہا تھا،کرکٹ شائق سیدھا پچ پر گیا،اس نے شاداب خان کو سلیوٹ کیا اور گلے لگایا پھرواپس بھاگا،راستے میں اس نے خوشی سے  ایک  قلابازی بھی لگائی اور واپس اپنے انکلوژر کی جانب چلاگیا۔پی سی بی سکیورٹی حکام جب اسے گرفتار کرنے آئے تو اس نے ان کو بھی ویلکم کیا اور خوشی خوشی ان کے ساتھ چلاگیا۔

ملتان پولیس اور سکیورٹی حکام کی اس کے بعد دوڑیں لگ گئیں،اگلے ہی اوور کے دوران اسے گرفتار کرلیا گیا اور سکیورٹی آفیشلز اسے گرائونڈ سے باہر لے گئے ہیں۔

دنیائے کرکٹ میں ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں،آخری بار گزشتہ سال کے آخر میں بھارت کے میدان میں ایک کرکٹ فین داخل ہوا تھا،وہاں بھی خاصا شور مچا تھا لیکن اس کے بعد کرکٹ فین کو کچھ نہیں کہا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں انتہائی کڑی اور سخت سکیورٹی میں میچز کھیلے جارہے ہیں۔6000کے قریب آفیشلز اس پر مامور ہیں۔پاکستان میں غیر ملکی ٹیموں کی آمد اور یہاں کھیلنے کے حوالہ سےا یک خاص منفی تاثر پایاجاتا ہے،آج کے اس واقعہ نے پی سی بی اور سکیورٹی حکام کی نیندیں اڑادی ہیں،خیال ہے کہ گرفتار فین  پر اب میدان میں داخلے کی پابندی بھی لگے گی۔

ادھر فاطمہ جنا ح کالونی میں بنائی گئی پارکنگ سے جعلی ٹکٹس بیچنےوالے5 افرادپکڑے گئے گزشتہ روزدوسرے ون ڈے کےموقع پر حسا س اہلکاروں کی رپورٹ پر پولیس نے کارروائی کی تو 5 افراد کو جعلی ٹکٹس سمیت پکڑ لیا اوران کو متعلقہ تھانے کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *