کراچی،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
آسٹریلیا نے لنچ تک 4 وکٹ کے نقصان ہر 332 اسکور بنالئے ہیں۔عثمان خواجہ 155 پر کھیل رہے ہیں۔کینگروز نے دن کے پہلے سیشن میں 27 اوورز میں 81 اسکور بنائے ہیں۔
ایک اور ریویو ضائع،ایک میں امپائر رکاوٹ،آسٹریلیا کی ٹرپل سنچری مکمل۔پاکستان نے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پہلے گھنٹے میں ایک ریویو ضائع کیا۔ایک رہویو اس لئے برقرار رہا کہ امپائر کا پہلے سے دیا فیصلہ پاکستان کے خلاف گیا۔اس طرح اسپنرز،پیسرز اور ریویوز کچھ بھی پاکستان کی مدد نہ کرسکے۔آسٹریلیا نے 300 کا مجموعہ حاصل کرلیا ہے۔
ایک اور ٹیسٹ ڈرا،میزبان ملک دیکھتا رہ گیا،مہمان ٹیم بھی جیت کو ترس گئی
گزشتہ روز کے نائٹ واچ مین نیتھن لائن نے پاکستانی گیند بازوں کی لائن ولینتھ ہلادی۔کپتان بابر اعظم نے نعمان علی کی بال پر سلپ میں کیچ کیا پکڑا،اپیل کردی،مشاورت بھی ویسی رہی،ریویو ضائع ہوا۔بال بیٹ سے بہت دور رہی،ایل بی کا بھی کوئی فیصلہ نہ ہوسکا،اس لئے بال لیفٹ ہینڈ بیٹر کے لئے آئوٹ آف لائن تھی۔
پاکستانی بائولرز آہستہ آہستہ بے زاری اور غصہ کا شکار ہونے لگے ہیں،اس لئے ایک وکٹ ضروری یے۔نیتھن لائن 51 بالز پر 37 کے ساتھ کھڑے ہیں۔عثمان خواجہ نے 300 بالز مکمل کرلیں۔139 اسکور کیا ہے۔آسٹریلیا نے103 اوورز میں 3 وکٹ پر 301 اسکور کرلیا تھا۔
پاکستان نے دن کے شروع میں نیتھن لائن کے خلاف اچھی اپیل کی۔امپائر نے اگر آئوٹ دیا ہوتا تو ڈی آر ایس میں وہ آئوٹ ہوتے،چونکہ ناٹ آئوٹ دیا تھا تو پچنگ اور لیگ سائیڈ وکٹ تک جانے پر امپائر کا فیصلہ ہی برقرار رہا۔
پاکستان کو دن کی پہلی اور مجموعی طور پر چوتھی کامیابی نیتھن لائن کی اس وقت ملی،جب فہیم اشرف نے انہیں 38 پر بولڈ کردیا،اسکور 4 وکٹ پر 304 ہوگیا تھا۔