کراچی،لاہور،کرک اگین رپورٹ
بابر اعظم شان مسعود کو کھلانے کے مخالف،شاہد آفریدی نے 20 لاکھ روپے دیدیئے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفردی نے کراچی کے مقامی کرکٹ آرگنائزر حمید شیرازی کے لئے 20 لاکھ روپے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے،یہ فنڈز شاہد آفریدی فائونڈیشن کی جانب سے دیئے جائیں گے،وہ ان دنوں بیمار ہیں،ان کی ایک ٹانگ بھی کٹ چکی ہے۔
ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شان مسعود کو مڈل آرڈر بیٹنگ لائن میں کھلانے سے انکار کردیا ہے۔لاہور کی پریس کانفرنس میں پاکستانی کپتان نے کہا ہے کہ شان مسعود کو 5 ویں یا چھٹے نمبر پر کھلانا بد دیانتی ہوگی،اس لئے کہ وہ اوپنر ہیں۔انگلینڈ میں کائونٹی میں اب تک 844 اسکور کرچکے ہیں۔ٹی 20 بلاسٹ میں بھی ففٹی کے ساتھ آگے جارہے ہیں۔
آسٹریلیا کے دورہ سری لنکا کا حتمی فیصلہ،ہیڈکوچ کو کورونا
بابر اعظم کے نزدیک پاکستانی چیف سلیکٹر محمد وسیم انہیں مڈل آرڈر میں کھلانا چاہتے ہیں لیکن ان کو اوپنر ہی لانا ہوگا۔انہوں نے وکٹ کیپر محمد حارث کو ٹیم میں لانا قبل از وقت قرار دیا ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے کا دعویٰ کیا ہے۔ملتان کے موسم کوگرم، قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے لئے تیاری کریں گے،آئس اور واٹر کا استعمال بہتر انداز میں ہوگا۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے 3 میچز 8 سے 12 جون تک ملتان میں ہونگے۔
ادھر بھارت میں بائیو سیکیور ببل کے بغیر کرکٹ شروع ہونے لگی ہے۔جنوبی افریقا اور بھارت کی ٹی 20 سیریز کے لئے بائیو سیکیور ببل میں غیر معمولی نرمی دکھائی گئی ہے۔
سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم ٹی 20 سیریز کے لئے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔پتھیرانا اور فرنینڈو کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔