| | | | |

بابر اعظم عید کا کیاپیغام دے گئے،ملک فیملی بھی شامل،پی سی بی کا میسج

لاہور،کراچی،کولمبو:کرک اگین رپورٹ

بابر اعظم عید کا کیاپیغام دے گئے،ملک فیملی بھی شامل،پی سی بی کا میسج۔دنیا بھر میں عید الاضحیٰ کا تہوار شروع ہوگیا ہے۔سعودی عرب اور مڈل ایسٹ کے ساتھ انگلینڈ اور امریکا و دیگر ممالک میں ہفتہ کو عید منائی گئی۔پاکستان میں اتوار کو ہوگی۔اس مناسبت سے اہم داروں اور شخصیات کے پیغامات جاری ہوئے ہیں۔

شعیب اختر نےدوران حج بھی 100 میل فی گھنٹہ رفتار کاریکارڈ بنادیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک سٹیکر کے ساتھ قوم کو عید مبارک کا پیغام جاری کیا ہے۔پاکستان سپر لیگ پلیٹ فارم سے بھی اس سے ملتے جلتے اسٹائل کے ساتھ عید وش کی گئی ہے۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ایک ویڈیو پیغام میں سلام کے ساتھ کہا ہے کہ میری طرف سے اور قومی ٹیم کی جانب سے سب سننے والوں کو بہت بہت عید مبارک۔امید ہے کہ آپ سب کی عید اچھی گزررہی ہوگی۔انہوں نے کہا ہے میں امید کرتا ہوں کہ آپ پاکستانی ٹیم کو مزید سپورٹ کریں گے۔

پاکستانی ٹیم کولمبو میں موجود ہے،جہاں ہفتہ کو شیڈول ٹریننگ کیمپ منسوخ کردیا گیا،ملک میں احتجاجی ہنگامے جاری ہیں۔

سینئر کھلاڑی شعیب ملک نے خوبصورت تصاویر جاری کی ہیں،ساتھ میں عید کی مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ اللہ پاک سب کو حقیقی خوشیاں دے،ساتھ میں لکھا ہے کہ یہ عید مبارک ملک فیملی کی جانب سے ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *