لاہور،کرک اگین رپورٹ
Photo : Disney+Hotstar
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور بڑا ریکارڈ چھین لیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سب سے بڑا ریکارڈ قائم کردیا،ایسا ریکارڈ کہ ویرات کوہلی کا بڑا ریکارڈ چھین لیا،انہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم دنیائے کرکٹ میں بہترین رن اوسط کے ساتھ رنز بنانے والے دنیا کے تیسرے بہترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔تیسرے نمبرپر آنا بڑی بات شاید ابھی نہ ہو لیکن اس چکر میں تیسرے نمبر پر موجود ویرات کو ہلی کو پچھاڑ ڈالا ہے۔
بابر اعظم کی قیمت سوا لاکھ پائونڈز،2 میچز کی اپ ڈیٹ ساتھ
ایک روزہ کرکٹ میں پاکستانی کپتان نے اپنی ایک روزہ رن اوسط 58.18 ہوگئی ہے۔ویرات کوہلی کی اس وقت تک اوسط 58.07 ہے۔اس طرح پاکستانی کپتان نے ویرات کوہلی کو پیچھے کردیا ہے۔
ابتدائی بلے بازوں کی رن اوسط میں رائن ٹین اور ڈیئر ڈوسین ہیں۔
لاہور میں پاکستان جیت کے قریب ہے۔اس کی رپورٹ الگ سے آنے کو ہے۔