لاہور،کرک اگین رپورٹ
بابر اعظم کے بارے میں مجھ سے بات مت کریں،رضوان کا دوٹوک انداز۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور ایک حد تک نائب کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ دیکھیں جی!بابر اعظم کے بارے میں میرے سے آپ بات ہی مت کریں۔نہ مجھ سے اس کے بارے میں پوچھیں۔
یہ حیران کن جملے تھے لیکن اس کے بعد انہوں نے اپنی بات آگے بڑھائی اور کہا ہے کہ میں اس کے بارے میں کیا وضاحت کرسکوں گا کہ وہ کیسا پلیئر ہے،کتنا اچھا ہے۔اسے ساری دنیا ہی اچھا مانتی ہے ،اس لئےکہ وہ بہترین پلیئر ہے۔پوری دنیا اسے جانتی ہے۔دنیا کے پلیئرز اسے مانتے ہیں۔پاکستان کا نام بابر کی وجہ سے بلند ہوگیا۔سب ہی کہتے ہیں کہ اس کی تیکنیک اچھی ہے۔نتیجہ میں میں کیسے اس کی وضاحت دے سکتا ہوں۔
پی سی بی کا عید الفطر پر ہنگامی شیڈول،اہم پلیئرز کی مبارکباد
ایک اور پاکستانی کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ بابراعظم باصلاحیت بیٹر ہیں۔نمبر ون پلیئر ہیں،ان کا نام آتے ہی لفظ ختم ہوجاتے ہیں۔میں خود بھی جب ان کو بائولنگ کرتا ہوں تو مجھے بہت مشکلات پیش آتی ہیں۔
امام الحق نے کہا کہ ان کی ہر اننگ گزشتہ اننگ سے بہتر ہوتی ہے۔میں خود ان کی بیٹنگ سے سیکھتا ہوں۔نوجوان بھی سیکھتے ہیں۔فخرزمان کہتے ہیں کہ طویل عرصہ ایک ساتھ کھیلنے سے خامیوں کا بھی علم ہوتا ہے لیکن مجھے کبھی نہیں ملیں۔
پاکستان کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کہتے ہیں کہ ہر ٹیم کے پاس ایک مستند بیٹر ہوتا ہے۔ہونا بھی چاہئے۔وہ چوائس ہوگا کہ وہ 11 میں شامل ہوگا۔کپتانی بھی اچھی کررہا ہے۔بابر اعظم اپنی کپتانی سے سیکھ رہے ہیں۔غلطیاں کسی سے بھی ہوسکتی ہیں۔اس کا آغاز ہے۔مجھے لگ رہا ہے کہ وہ لمبے رنز کرے گا۔
حارث رئوف کہتے ہیں کہ دنیا کا کوئی بھی بائولر جب بابر اعظم کے سامنے ہوتا ہے تو وہ ڈسٹرب ہوتا ہے،اس لئے کہ ان کے پاس کئی کلاسیکل شاٹس ہیں۔
پاکستانی کھلاڑیوں کی یہ گفتگو پی سی بی نے اپنے اسپیشل پروگرام میں چلائی ہے۔