| | | | |

پی سی بی کا عید الفطر پر ہنگامی شیڈول،اہم پلیئرز کی مبارکباد

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پی سی بی کا عید الفطر پر ہنگامی شیڈول،اہم پلیئرز کی مبارکباد۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے عید الفطر کا ہنگامہ خیز شیڈول جاری کردیا ہے۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ٹوئٹ کے مطابق کرکٹ فینز کو عید مبارک دی گئی ہے۔ساتھ میں کرکٹ فینز کو اپنے ساتھ جوڑنے کے لئے عید کے 3 بلکہ اس سے بھی زائد روز کے سنسنی خیز شو اور پروگرام ترتیب دیئے ہیں۔

محمد رضوان کے ایکشن پر شاہین آفریدی کی ریٹائرمنٹ لینے کی دھمکی

پی سی بی نے ملکی و غیر ملکی پلیئرز کے انٹرویوز کے لئے ایک سیریل رکھی ہے۔اس کے مطابق منگل 3 مئی کو کرکٹ فینز کے لئے سپیشل شو7 بجے رات کو ہوگا۔

بدھ 4 مئی کو شام 7 بجے بابر اعظم،جمعرات 5 مئی کو شام 7 بجے رضوان اور شاہین،جمعہ 6 مئی کو شام 7 بجے پاکستان پرفارمرز کا شو ہوگا۔ہفتہ 7 مئی کو شام 7 بجے آسٹریلیا کے پلیئرز دورہ پاکستان کے حوالہ سے اہم تفصیلات شیئر کریں گے۔

اتوار 8 مئی کو آخری پروگرام میں محمد رضوان اہم شو میں شریک ہونگے۔

ادھر پاکستان کے کھلاڑیوں نے عید الفطر کے حوالہ سے اپنے پیغامات اور تصاویر شیئر کرنی شروع کردی ہیں۔لیگ اسپنر یاسر شاہ نے خوبصورت تصویر کے ساتھ عید مبارک کا پیغام شیئرکیا۔

کرکٹر یاسر عرفات نے بھی خوشی کا اظہار کیا،سابق کپتان اور موجودہ کوچ محمد یوسف نے بھی مبارکباد دی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *