پروویڈنس،کرک اگین رپورٹ
بد سے بد تر،ویسٹ انڈین ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف پھر کم اسکور پر ڈھیر۔یہ کتنی عجب بات ہے۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم بڑے ناموں میں واحد ایسی ٹیم ہے جس کا بنگلہ دیش کے خلاف اوور آل ریکارڈ بد سے بد تر ہے۔آج کے میچ سے قبل تک کھیلے گئے 42 ون ڈے میچزمیں سے بنگلہ دیش 19 میں کامیاب رہا،ویسٹ انڈیز اس سے زائد صرف 21 میچز جیت سکا۔
بنگلہ دیش نے عید پر ویسٹ انڈیز کو لٹادیا،تاریخی جیت
رواں سیریز کا پہلا میچ ہارے،برا ہارے۔ٹیم 9 وکٹ پر صرف 149 رنزبناسکی۔خیال تھا کہ کبھی کبھار بیٹنگ فلاپ ہوجاتی ہے لیکن آج بدھ کو جاری سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی یہی کچھ ہوا۔86 کے مجموعہ پر 9 وکٹیں گنوادی تھیں۔یہ ایسی بات تھی کہ اس کے بعد کیا سے کیا ممکن ہوپاتا۔نتیجہ میں ٹیم 35 اوورز کی بیٹنگ میں 108 کے قلیل اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔یہ 2011 کے 61 اسکور کے بعد دوسرا قلیل مجموعہ بھی تھا۔
پروویڈنس میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس بنگلہ دیش نے جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا درست فیصلہ کیا،اس کے اسپنرز خاص کرپھر ٹوٹ پڑے۔27 رنزکے اچھے آغاز کے باوجود وکٹ گرتے ہی جھڑی لگ گئی۔شائی ہوپ 18 اور میل کیئرز 17شمرا بروکس5 اور برینڈن کنگ 11 رنزبناسکے۔کپتان نکولس پورن صفر ہی کرسکے۔رومین پاول 13 اورعقیل حسین2،روماریو شیفرڈ4 اور الزاری جوزف صفر پر گئے۔کیمو پول نے آخری وکٹ پر مزاحمت کی۔انہوں نے اسکور 100 سے اوپر کردیا۔وہ بھی 108 کے اسکور پر فل اسٹاپ کے ساتھ اس لئے واپس آئے کہ ان کے ساتھ کھیلنے والے آخری کھلاڑی بھی آئوٹ ہوگئے۔کیریبین ٹیم صرف35 اوورز کھیل سکی۔کیمیو پاول 25 پر ناقابل شکست آئے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن مرزا نے 29 رنز دے کر 4 اور نیسوم احمد نے10 اوورز میں صرف 19 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔