کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
جیسا کہ اس ٹیسٹ کے آغاز سے قبل کی میچ رپورٹ میں کرک اگین نے واضح طور پر لکھا تھا کہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی 90 سالہ ٹیسٹ تاریخ ہے۔کیویز کبھی بھی پروٹیز کے خلاف سیریز جیت نہیں سکے۔بات نہ ہی ہوم گرائونڈ کی ہے اور نہ ہی اوے سیریز کی۔سادہ سی کہانی کہ نیوزی لینڈ جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز کبھی نہیں ہراسکے،اس بار ان کو تاریخ بدلنے کا موقع مل گیا ہے۔
پروٹیزپر بلیک کیپس کا اندھیرا،تاریخی مار کے بعد دوسری اننگ میں بھی جھڑی،بڑی شکست یقینی
کین ولیمسن اور راس ٹیلر کی بیک وقت غیر موجودگی میں ایسا ہونے جارہا ہے۔نیوزی لینڈ 2008 کے بعد 108 میچز کے طویل ترین سفر کے ساتھ ان 2 کے بغیر ایکشن میں تھا۔اس نے پھر بھی حیران کن طور پر اس نے ٹیسٹ میچ جیت لیا ہے۔
کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں اس نے جنوبی افریقا کو اننگ اور 276 رنزکے بھاری مارجن سے ہراکر 2 میچزکی سیریز میں برتری لے لی ہے،اس طرح اسے 90 سالہ ہسٹری کا الٹا سرکل گھمانے کا چانس بھی ملا ہے۔پروٹیز کی کرکٹ تاریخ کی مارجن کے حساب سے یہ دوسری بد ترین شکست ہے۔
نیوزی لینڈ کا جنوبی افریقا کے خلاف ناقابل یقین بدترین ٹیسٹ ریکارڈ،پہلا ٹیسٹ پھر آگیا
مہمان ٹیم کے لئے قابل ندامت بات اس سے بڑھ کرکیا ہوگی کہ میچ 2 دن اور اڑھائی گھنٹوں میں ختم ہوگیا۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ اڑھائی روز بھی پورے نہیں کھیل سکے۔دوسری قابل گرفت بات یہ نکلی کی ٹیم دونوں اننگز میں ملاکر 100 اووز بھی بیٹنگ نہیں کرسکی۔تیسری افسوسناک کہانی یہ نکلی کہ پہلی اننگ اگر 50 ویں اوور میں 95 پر تمام ہوئی تھی تو دوسری اننگ 42 ویں اوور میں 111 پر تمام ہوگئی۔
ہفتہ کو کیویز نے 34 رنز 3 وکٹ سے 111 تک 10 وکٹ کرکے میچ ختم کردیا۔دوسری باری میں تیمبا باووما 41 کرکے نمایاں رہے۔پیسر ٹم سائوتھی نے 35 رنزدے کر 5 اور میٹ ہنری نے 32 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔
نیوزی لینڈ نے ہنری نکولس کی سنچری اور ٹام لیتھم کے 96 رنزکی مدد سے 482 اسکور بنائے تھے۔2004 کے بعد 18 سالوں میں نیوزی لینڈ کی جنوبی افریقا کے خلاف یہ پہلی ٹیسٹ فتح بھی ہے۔پہلی اننگ میں 5 اور دوسری میں 2 وکٹ کے ساتھ میچ میں 55 رنز دے کر 7 وکٹیں لینے،58 رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلنے والے میٹ ہنری کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ہے۔