ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
بنگلہ دیش اچانک ہارگیا،فرنینڈو کی 10 وکٹیں،آئی لینڈرز سیریز لے اڑے۔بنگلہ دیش نہ بچ سکا،شکست نے اسے توڑدیا۔سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز 10 وکٹ کی باوقار کامیابی کے ساتھ 2 میچزکی سیریز بھی اپنے نام کرلی۔یہ سری لنکا کی بنگلہ دیشی سر زمین پر اس مارجن سے مسلسل تیسری ٹیسٹ سیریز فتح بھی ہے۔
بنگلہ دیش نے لڑھک کربھی سری لنکا کو گرادیا،ڈرامائی دن،مینڈس کی اپ ڈیٹ
میرپور میں بنگلہ دیش نے 4 وکٹ 34 رنز سے اننگ شروع کی تو 5 ویں وکٹ جلد ہی گرگئی۔جب پہلی اننگ میں سنچری کرنے والے مشفیق الرحیم 23 رنزبناکر آئوٹ ہوگئے۔اس کے بعد بھی میزبان ٹیم کوایک کمک ملی۔جب شکیب الحسن نے لتن داس کے ساتھ مل کر اسکور 53 سے 156 کردیا۔اس دوران دونوں نے 28 اوورز گزار دیئے۔یہاں کچھ امیدیں ہوگئی تھیں۔سری لنکا کو یہاں پر بڑا بریک تھرو ملا،جب52 رنز بنانے والے لتن داس کو فرنینڈو نے شکار کرلیا۔اس کے بعد تو لائن لگ گئی۔ گویا آخری 5 وکٹیں اسکورمیں صرف 13 رنزکا اضافہ کرسکیں۔شکیب الحسن بھی 58 کے مہمان بنے
آئی لینڈرز کی جانب سے اسیتھا فرنینڈو نے ساڑھے 17 اوورز میں 51 رنز دے کر 6 وکٹیں لیں۔رائٹ ہینڈ میڈیم فاسٹ بائولر نے پہلی اننگ میں 93 رنز دے کر 4 وکٹیں لی تھیں،اس طرح میچ میں 144 اسکور کے ساتھ 10 وکٹیں بڑا کارنامہ بن گیا۔اسی وجہ سے مین آف دی میچ رہے،اینجلیو میتھیوز مین آف دی سیریز قرار پائے۔سری لنکا نے مطلوبہ 29 رنزکا ہدف بناکسی نقصان کے پورا کرلیا۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سری لنکا کی یہ اہم کامیابی ہے۔