ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
بنگلہ دیش نے لڑھک کربھی سری لنکا کو گرادیا،ڈرامائی دن،مینڈس کی اپ ڈیٹ۔بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف وہ کردیا جو خواب میں بھی نہیں سوچا تھا،سری لنکا کے ساتھ وہ ہاتھ ہوگیا ،جسے کہنا چاہئےکہ پھولوں پر چلتے کانٹوں پر چلایئے گئے۔
میرپور میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز میزبان ٹیم کے 2 بیٹرز مشفیق الرحیم اور لتن داس نے ناقابل شکست سنچری جڑ کر مہمان کھلاڑیوں کو زمین کے نیچے دھکیل دیا ہے۔
سری لنکن پلیئر فیلڈ سے ہسپتال،آکسیجن بنگلہ دیش کو مل گئی
معاملہ یہ ہے کہ بنگلہ دیش نے جب اننگ شروع کی تو 24 کے قلیل اسکور پر اس کی آدھی ٹیم باہر ہوگئی تھی۔سری لنکا کے لئے یہ مسحور کن اور بنگلہ دیش کے لئے خوفناک شروعات تھیں۔100 کا مجموعہ بھی ناممکن سا لگ رہا تھا۔
ایسے میں تجربہ کار بیٹر مشفیق الرحیم اور لٹن داس نے چارج سنبھالا۔پھر لنچ سے پہلے کے باقی ماندہ وقت سمیت اگلے 2 سیشنز سری لنکا کے دردناک بلکہ شرمناک بن گئے،کیونکہ پھر کوئی وکٹ نہ گری،دن کا اختتام 277 رنز5 وکٹ پر کیا۔85 اوورز کا کھیل ممکن ہوا۔لٹن داس135 اور مشفیق الرحیم 115 پر کھیل رہے تھے۔دونوں میں 253 رنزکی ناقابل شکست شراکت بن چکی ہے۔
سری لنکا کی جانب سےکشون راجیتھا نے 3 وکٹیں لیں۔اس سے قبل مہمان ٹیم کے ساتھ ایک افسوسناک واقعہ ہوا،جب اننگ کے 23 ویں اوور میں سری لنکا کے کوشال مینڈس فیلڈنگ کے دوران سینہ کی تکلیف پر زمین پر گرگئے،تاحال وہ ہسپتال ہیں،ابتدائی سکیننگ رپورٹ کے بعد بتایا گیا ہے کہ یہ مسلز کی تکلیف تھی،تاہم وہ بدستور ہسپتال میں ہیں۔