لندن،کرک اگین رپورٹ
انگلینڈ کے عارضی کرکٹ فیصلہ سازوں نے بڑا فیصلہ کردیا۔اس بات کی ابھی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ نئے سیٹ اپ میں جمی اینڈرسن کی واپسی ہوسکے گی یا نہیں لیکن موجودہ ٹیسٹ کپتان جوئے روٹ نے اگر آج جرات مندانہ قدم اٹھایا ہے تو وہ کل کیسے اس سے پیچھے ہٹیں گے۔ایشز کھیلنے والی ٹیم میں سے 8 پلیئرز ڈراپ کردیئے گئے ہیں۔
وقار یونس،ایلکس کیری،عثمان خواجہ بھی کھل کر آگئے،پاکستان کا بیٹنگ کوچ کون
ؓری خبر اور بڑی جرات یہ ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے ٹاپ ٹیسٹ وکٹ ٹیکرز کو ٹیم سے نکال باہر پھینکا ہے۔ٹیسٹ کرکٹ میں 1100 سے زائد وکٹیں لینے والی جوڑی دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے منتخب نہیں کی گئی ہے جو اس ماہ کیریبین میدانوں میں اسکواڈ جائے گا۔
انگلینڈ کرکٹ کے قائم مقام ڈائریکٹر اینڈریو سٹائرس، چیف جیمز ٹیلر،قائم مقام ہیڈ کوچ پال کالنگ ووڈ نے کپتان جوئے روٹ سے مشاورت کے بعد انگلینڈ کے لئے 640 ٹیسٹ وکٹ لینے والے پیسر جمی اینڈرسن کو ڈارپ کردیا ہے۔ایسا لگتا ہے کہ 169 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے جیمز اینڈرسن کا کیریئر تمام ہوگیا ہے۔
ویسے چند روز قبل انہوں نے عہد کیا تھا کہ وہ 2023 کی ایشز تک کھیلنا چاہتے ہیں۔دورہ ویسٹ انڈیز ان کی اولین ترجیح ہے۔
انگلینڈ تھنک ٹیکنس نے ان کی پہلی ترجیح کو لات ماردی ہے۔کیریئر بھی قریب ختم ہی کردیا ہے۔ان کے ساتھ انگلینڈ ک دوسرے ٹاپ وکٹ ٹیکر سٹورٹ براڈ کو بھی باہر کردیاگیا ہے۔
انگلینڈ بورڈ نے یہ ہنگامی فیصلے ایشز کی شکست کے بعد کئے ہیں۔انگلینڈ کی 4 میچزمیں بری شکست کے بعد ٹیم ڈائریکٹر ایشلے جائلز اور ہیڈ کوچ سلور ووڈ پہلے ہی مستعفی ہوچکے ہیں۔
اعلان کردہ اسکواڈ میں جوئے روٹ کپتان ہیں۔دیگر میں جونی بیئرسٹو،زک کرولی،بین فکوس،میتھیو فیشر،ڈان لورینس،جیک لیچ،ایلکس لیز،ثاقب محمود،کریگ اوور ٹون،میتھیو پارکنسن،اولی پوپ،اولی رابنسن،بین سٹوکس،کرس واکس، مارک ووڈ شامل ہیں۔