پرل ،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
بھارتی کرکٹ ٹیم آج سے اپنے موجودہ،سابق دونوں کپتانوں کے بغیر جنوبی افریقا میں ایک روزہ سیریز کھیل رہی ہے۔3 ایک روزہ میچز کے شو کا پہلا میچ آج پرل میں ہورہا ہے۔ویرات کوہلی کو بھارتی کرکٹ بورڈ پہلے ہی ایک روزہ کپتانی سے ہٹاچکا تھا،ٹی 20 کی قیادت چھوڑنے کے بعد انہوں نے ٹیسٹ قیادت بھی چھوڑدی ہے،وہ آج سے ایک عام کھلاڑی کے طور پر ایکشن میں ہونگے۔
دیکھنے والے دیکھیں گے کہ روہت شرما کی عدم موجودگی میں عارضی طورپر کپتان بنائے جانے والے کے ایل راہول کے انڈر ویرات کوہلی ایکشن میں ہونگے۔کوہلی کی جارحیت،کپتانی کرتے ہوئے شور شرابہ اور چھیڑ خانی شاید اب دکھائی نہ دے لیکن یہ ضرور دیکھاجائے گا کہ وہ سینئر کے طور پر کے ایل راہول کی کتنی سرپرستی کرپائیں گے۔
انڈر 19 ورلڈ کپ،افغانستان کا فاتحانہ آغاز،بدھ کو 2 اہم ترین میچز شیڈول
روہت شرما کے نہ ہونے کی وجہ سے کپتان کے ایل راہول خود اوپننگ کریں گے،ان کے پارٹنرشیکھردھون ہونگے۔،ٹیم 2 اسپنرز کے ساتھ اٹیک کا منصوبہ بنائے ہوئے ہے۔
ادھر پروٹیز ٹیم سےکاگیسو ربادا الگ ہوچکے ہیں،اس لئے بھارت کے لئے مقابل کیمپ سے زیادہ پریشانی کی کوئی بات نہیں ہوگی۔
جنوبی افریقا کے لئے پریشانی کی بات یہ ہے کہ وہ فروری 2020 کے بعد سے ایک روزہ سیریز نہیں جیتے ہیں۔ورلڈ کپ سپر لیگ میں اس کی پوزیشن خراب ہے،بھارت بھی زیادہ بہتر مقام پر نہیں ہے،اس لئے دونوں ٹیموں میں کانٹے کی جنگ متوقع ہے۔پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر 1 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔