نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ
AFP File Photo
بھارتی کرکٹ تبدیل ہوگئی۔پھر کپتان بدل دیا گیا۔ویرات کوہلی کو ہٹائے جانے کے بعد ٹیم کبھی روہت شرما،کبھی شیکھر دھون،کبھی کے ایل راہول اور کبھی جسپریت بمراہ۔اب ایک بار پھر محدود اوورز ٹیم کی کپتانی تبدیل ہوگئی ہے۔
بھارتی بورڈ نے شیکھر دھون کو دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے اپنی ٹیم کا کپتان نامزد کردیا ہے۔ٹیم نے وہاں 3 ایک روزہ میچزکی سیریز کھیلنی ہے۔ساتھ میں 5 ٹی 20 انٹرنیشنل میچزاہم کھلاڑی آرام کے نام پر باہر ہیں۔رویندرا جدیجا کو نائب کپتان کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن فائنل،بھارت خطرے میں،پاکستان کے ممکنہ امکانات،مکمل جائزہ
موجودہ کپتان روہت شرما،ویرات کوہلی،ہردک پانڈیا،جسپریت بمراہ،رشی پنت اور محمد سراج کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔متعدد نئے پلیئرز لائے گئے ہیں۔شمبان گل کی ایک روزہ کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے۔سنجو سامسن ایک سال بعد کھیلیں گے۔سامسن کے ساتھ ایشانت کشن دوسرے وکٹ کیپر ہونگے۔
بھارتی ٹیم 22 جولائی سے ویسٹ انڈیز میں 3 ون ڈے میچز کھیلے گی،اس کے بعد 5 ٹی 20 میچز شیڈول ہے۔دورے کا اختتام7 اگست کو ہوگا۔