| | |

بھارت پھر ناکام،جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنا خواب

بنگلور،کرک اگین رپورٹ

Image Source:BCCI

بھارت پھر ناکام،جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنا خواب۔ بھارت ایک بار پھر ناکام،جنوبی افریقا کے خلاف باہمی ٹی 20 سیریز اپنے ملک میں جیتنے کا خواب ایک بار پھر خواب ہی ثابت ہوا۔

دونوں ممالک میں جب بھی بھارت میں باہمی ٹی 20 سیریز کھیلی گئی ہے،میزبان ملک کی یہ حسرت ہی رہی ہے کہ وہ پروٹیز کو اپنے گھر میں شکار کرسکے۔نتیجہ میں تیسری کوشش بھی ناکام گئی۔

فیصلہ کن جنگ آج،بھارت پروٹیز سے کبھی ٹی 20سیریز جیت نہ سکا

بنگلور کے بارے میں کرک اگین نے لکھا تھا کہ بارش کی پیش گوئی  ہے،میچ متاثر ہوسکتاہے،ایسا ہی ہوا۔ویسے بھی بھارت نے جتنا کھیلا،تشویشناک تھا۔چوتھے اوور تک اس کی 2 وکٹیں 28 پر پویلین لوٹ گئی تھیں۔اس کے بعد بارش نے کھیل لپیٹ دیا۔

امپائرز نے میچ ختم کردیا۔نتیجہ یہ نکلا کہ 5 میچزکی سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی ہے۔اس سے قبل 2015 کی سیریز جنوبی افریقا جیتا تھا۔2019 کی سیریز ڈرا رہی تھی۔

بھارت کے بھونشور کمار سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *