پورٹ آف سپن،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
بھارتی کرکٹ ٹیم نے کوہلی اور روہت شرماکی عدم موجودگی میں بھی ویسٹ انڈیز میں رنزکے انبار لگادیئے۔مہمان ٹیم نے میزبان ملک کے خلاف ایسی بیٹنگ کی ہے کہ جیسے اپنے ملک میں کھیل رہا ہو۔بظاہر یہ اتنا بڑا اسکور ہے کہ ویسٹ انڈیز کے لئے اس کا حصول شاید مشکل ہو۔
بھارتی ٹیم نے ٹاس ہارنے کے بعد دعوت ملنے پر پہلے بیٹنگ کی،اس نے 7 وکٹ پر 308 اسکور بنائے۔موجودہ کپتان شیکھردھون اچھے اس لئے رہے کہ ٹاپ اسکورر بنے لیکن ساتھ میں بدقسمت یوں بنے کہ نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔وہ 97 پر آئوٹ ہوگئے۔
بھارتی ٹیم کی بیٹنگ،مانچسٹر کا میچ تاخیر کا شکار
دھون کے علاوہ شبمان گل نے64 اور سری یاس ایئر نے 54 رنزکی اننگ کھیلی۔الزاری جوزف اورگوداکیش موتی نے 2،2 وکٹیں لیں۔
ویسٹ انڈیز کو اب جیت کے لئے 309 کے بڑے اسکور کے ہدف کا تعاقب کرنا ہے۔