| | |

بھارت کے شکار کے لئے انگلینڈ کا اہم قدم

برمنگھم،کرک اگین رپورٹ

File Photo,AP Photo

بھارت کے شکار کے لئے انگلینڈ کا اہم قدم۔انگلینڈ نے بھارت کے شکار کے لئے ایک اور کھلاڑی شامل کرلیا۔جمعہ سے ایج باسٹن میں شروع ہونےوالے گزشتہ سال سیریز کے فیصلہ کن میچ کے لئے سام بلنگز شامل کرلئے گئے ہیں۔

اصل میں تو وہ شارٹ نوٹس پر نیوزی لینڈ کے خلاف ہیڈنگلے ٹیسٹ کے دوران ہی بلالئے گئے تھے،جب بین فوکس کو کووڈ کی وجہ سے میچ اور ٹیم چھوڑنی پڑی تھی۔آئی سی سی نئے قواعد کے مطابق اگر انگلینڈ کو دوسری اننگ میں ان کی بیٹنگ کی ضرورت پڑتی تو وہ کھیل سکتے تھے۔

ویڈیو،شعیب ملک کی کرکٹرز اور خواتین کے ساتھ نئی آمد

بھارت کےخلاف باقی بچنے والےواحد ٹیسٹ کےلئے انگلش ٹیم کا اعلان ہوگیا ہے۔جوئے روٹ  کے ساتھ بین سٹوکس ہونگے۔ہیری بروکس،کریگ اووٹون،جمی اینڈرسن،زک کرولی،جمی اووٹون،جونی بیئرسٹو،بین فکوس،میتھیو پوٹس،سٹورٹ براڈ اور ایلکس لیز شامل ہیں۔

انگلینڈ سیریز میں 2-1 سے خسارے کا شکار ہے۔اس کے پاس میچ جیت کر سیریز بچانےکا موقع موجود ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *