| | | |

ویڈیو،شعیب ملک کی کرکٹرز اور خواتین کے ساتھ نئی آمد

کرک اگین رپورٹ

ویڈیو،شعیب ملک کی کرکٹرز اور خواتین کے ساتھ نئی آمد۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی شعیب ملک  ماڈلنگ کرنے لگے ہیں،اداکاری میں ہیں ،جو بھی ہیں،انہوں نے جلوہ دکھادیا ہے۔سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے،جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متعدد چہروں کے ساتھ شوٹنگ ہوئی ہے۔

شعیب ملک اس وقت اگرچہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے پلان کا حصہ نہیں ہیں،لیکن انہوں نے بھی ریٹائرمنٹ نہیں لی ہے۔ٹی 20 لیگز کھیلنے میں لگے ہیں۔ویسے پاکستان کرکٹ بورڈ کوجب بھی ضرورت پڑے گی،وہ انہیں ضرور بلائیں گے۔

شعیب ملک نے اسی حالت میں گزشتہ سال کا ورلڈ ٹی 20 کپ کھیلا تھا۔

پیر کے روز انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے،ٹوئٹر پر انہوں نے ویڈیو کے ساتھ یہ لکھا ہے کہ مقابلہ بہت جلد آرہا ہے ایک ڈیجیٹل ٹی وی پر۔ویڈیو میں دیگر کرکٹرز عماد وسیم اور عمر اکمل بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *