ووسٹر،کرک اگین رپورٹ
بین سٹوکس نے کائونٹی کا نیاریکارڈ بناڈالا،اظہرعلی پھر ناکام۔انگلش کاوئنٹی کرکٹ تاریخ کا بڑا ریکارڈ۔اسی میچ میںپاکستان کے اظہر علی کا یوں منفی ریکارڈ قائم ہوگیا کہ مسلسل فلاپ جارہے ہیں۔ایک اور صفر اپنے نام کے ساتھ لکھوا گئے۔
ووسٹر میں کھیلے جارہے کائونٹی میچ کے دوسرے روز ایک ایسے کھلاڑی نے تاریخ رقم کردی،جسے انگلینڈ کا کپتان بنے ایک ہفتہ بھی مکمل نہیں ہوا تھا۔انہوں نے اپنی نئی ذمہ داری کے بعد ملنے والی پہلی ہی اننگ میں کائونٹی کی تاریخ ہی بدل ڈالی ہے۔ڈرہم کی نمائندگی کرتے ہوئے بین سٹوکس نے 88 بالز پر 161 رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔انہوں نے 17 چھکے اور 8 چوکے لگائے،ان میں ایک اوور میں 5 چھکے بھی شامل تھے۔ریکارڈز ایسے بنے ہیں کہ
ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی،محمد عامرکا اہم اعلان
کسی بھی سنگل کائونٹی اننگ میں 17 چھکوں کا یہ نیا ریکارڈ ہے،اس سے قبل اتنے چھکے نہیں لگے تھے۔انہوں نے آسٹریلیا کے اینڈریو سائمنڈز کے 16 چھکوں کا ریکارڈ توڑا جو 1995 میں گلوسٹر شائر کی نمائندگی کرتے کیا تھا۔
اس میچ میں ان کے علاوہ سین ڈکسن نے 104 کی اننگ کھیلی۔ڈرہم نے580 رنز6 وکٹ پر ڈکلیئر کردی۔
ووسٹر شائر نے جواب میں 133 رنزتک 4 وکٹیں کھودی تھیں۔اہم بات یہ ہے کہ پاکستانی ٹاپ آرڈر بیٹر اظہر علی ایک بار پھر ناکام ہوگئے۔2 بالیں کھیلنے والے رائٹ ہینڈ بیٹر صفر کا شکار ہوئے۔رواں سیزن کا یہ 5 واں میچ چل رہا ہے،اظہر علی فلاپ ہورہے ہیں۔