سائوتھمپٹن،کرک اگین رپورٹ
انگلش ٹیم جنوبی افریقا سے ٹی 20 سیریز بھی ہارگئی ہے۔اتوارکو سائوتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں انگلش ٹیم کو بد ترین شکست ہوئی ہے۔ٹیم کا باجا بجا ہے،گرائونڈ میں ہزاروں کی تعداد میں موجود فینز کے سیکڑوں باجے خاموش ہوگئے۔
فیصلہ کن میچ میں مہمان ٹیم نے 5 وکٹ پر 191 اسکور کئے۔ریزا ہینڈرکس نے 50 بالز پر 70 رنزکی اننگ کھیلی۔ایڈن مارکرم نے 36 بالز پر 51 اور ڈیوڈ ملر نے 9 بالز پر 22 رنزبنائے۔ڈیوڈ ویلی 25 رنزکے عوض 3 وکٹ لے کر کامیاب رہے۔
ایشیا کپ تاریخ،بھارت 7 بار چئمپئن،سری لنکا کا دوسرا نمبر
جواب میں انگلش ٹیم 16 اوورز اور 4 بالز پر 101 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔جونی بیئرسٹو صرف 27 اسکور ہی بناسکے۔باقی تمام اس سے نیچے رہے۔اس سارے تباہی کے مرکزی کردار تبریز شمسی تھے،انہوں نے 24 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔
انگلش ٹیم بھارت کے خلاف سیریز سے محدود اوورز کرکٹ میں نئے کپتان جوس بٹلر آئے ہیں۔بھارت سے ٹی 20 اور ون ڈے سیریز ہارے ہیں۔اب جنوبی افریقا کے خلاف بھی مسلسل ناکامی ہے۔پروٹیز 3 میچزکی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرگئے ہیں۔