کراچی،کرک اگین رپورٹ
Image by PCB
تیسرا ٹی 20 آج،3 تبدیلیاں پاکستان پر بھاری تو نہیں؟متعدد ریکارڈز کس کے منتظر۔ایک بات دیکھنے کی ہوگی کہ یہ میچ ہوپاتا ہے یا نہیں ۔ویسٹ انڈیز کیمپ سے مزید 5 کھلاڑیوں کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاعات گردش کررہی ہیں۔پاکستان کے تمام پلیئرز کے کووڈ ٹیسٹ منفی ہیں۔مہمان ٹیم کے 3 کھلاڑی پہلے ہی سیریز سے الگ ہیں۔8 لیئرز کے سائیڈ لائن سے میچ ممکن ہوگا یا نہیں،اب اس پر جمع تفریق جاری ہے،میچ کی امید کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں ۔پاکستانی کرکٹ ٹیم مسلسل دوسری ٹی 20 سیریز میں کلین سویپ فتح رجسٹرڈ کرتی ہے۔بنگلہ دیش کے خلاف ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 میچزکی سیریز میں کلین سویپ بابر اعظم کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہوگی۔ساتھ ایک اور بات بھی دیکھے جانے لائق ہوگی۔کمزور حریفوں کے خلاف مسلسل چھٹی کوشش میں بابر اعظم ناکام ہی رہتے ہیں یا پھر اس بار گزشتہ 5 میچکی ناکامی کا ملبہ اپنے اوپر سے ہٹاتے ہیں۔
پنک بال ٹیسٹ٫ایشز بچانا چیلنج،انگلش کیمپ کی پریشانی کیوں حقیقی
مہمان ٹیم کے پاس متعدد جواز ہیں۔گھر سے چلتے وقت کمزور سائیڈ کا انتخاب،روانگی کے وقت کپتان کا باہر ہوجانا۔پاکستان اترنے کے بعد 3 پلیئر کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنا اور سیریز سے باہر ہونا،بہت سے عوامل ہیں کہ فتح ممکن نہیں ہوپارہی۔اس کے باوجود جس انداز میں دوسرے ٹی 20 میچ میں کیریبین سائیڈ نے فائٹ بیک کی۔میچ کو کلوز کیا،وہ بھی قابل تعریف ہے۔پاکستان کے پاس کسی بھی قسم کی ناکامی کا کوئی جواز باقی نہیں ہوگا۔
ویسے بھی یہ سال کا آخری ٹی 20ا نٹر نیشنل میچ ہوگا۔اس کے بعد پاکستان کے پاس 3 ایک روزہ میچز ہی بچیں گے۔انگلینڈ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز میں ہیں۔بھارت نے جنوبی افریقا جانا ہے،ٹیسٹ سیریز سے آغاز کرنا ہے۔بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کا سفر کرکے اگلے سال سے ٹیسٹ سیریز شروع کرنی ہے۔جنوبی افریقا کی سیریز میں بھی تاخیر ہے۔لے دے کے عرب امارات اور آئرلینڈ کی چھوٹی ٹیموں نے اس ماہ کے آخری عشرے میں کچھ محدود اوورز کے میچز کھیلنے ہیں۔
آسان لفظوں میں یوں کہہ لیں کہ دنیا کی ٹاپ ٹیموں کے مابین سال کا آخری ٹی 20 میچ آج جمعرات 16 دسمبر 2021 کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔میچ شام 6 بجے کھیلا جائے گا۔پاکستانی ٹیم میں 2 سے 3 تبدیلیاں ہونگی۔محمد حسنین،شاہ نواز دھانی اورعثمان قادر کو موقع مل سکتا ہے۔
پاکستانی ٹیم 2018 کے بعد مسلسل دوسری بار ویسٹ انڈیز کو کلین سویپ کرسکتی ہے۔ہوم گرائونڈ میں گزشتہ 10 میچز سے اس کا ریکارڈ اچھا جارہا ہے۔9 میں کامیابی مقدر بنی ہے۔متعدد اہم ریکارڈز واعزازات پاکستانی کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کے منتظر ہیں۔