| | | | |

پنک بال ٹیسٹ٫ایشز بچانا چیلنج،انگلش کیمپ کی پریشانی کیوں حقیقی

 

ایڈیلیڈ،کرک اگین رپورٹ

Image by Twitter

یہ دیکھنا ہوگاکہ پنک بال ٹیسٹ انگلینڈ کے قدم اکھاڑتا اور یا پھر 70سالہ ایشز تاریخ بدلتے ہوئے وہ پنک بال ٹیسٹ جیت کر آسٹریلیا کی خوش فہمی دور کرپاتا ہے۔
ایشز 2021سیریزکا دوسرا ٹیسٹ جمعرات 16 دسمبر سے شروع ہوگا۔

پنک بال ٹیسٹ،انگلینڈ نے 1200 وکٹ لینے والے 2 بائولرز شامل کرلئے،ٹیم فائنل

یہ میچ دن رات کا ہوگا۔پنک بال استعمال ہوگی۔1955 کے بعد ایسا کبھی نہیں ہوا کہ انگلینڈ ایشز کا پہلا ٹیسٹ ہارا ہو۔پھر بھی کم بیک کرکے سیریز جیتی ہو۔نتیجہ میں اس بار بھی خطرات ہیں۔

اوپر سے دوسرا ٹیسٹ بھی پنک بال کاہے۔تیسری اہم بات ایک اور ہے۔آسٹریلیا پنک بال ٹیسٹ کبھی بھی نہیں ہارا۔تمام 8 میچز کا فاتح ہے۔ستم درستم یہ بھی ہے کہ ان میں سے 5 میچز ایڈیلیڈ میں جیتے گئے ہیں۔چنانچہ تاریخ بڑی ظالمانہ یے۔

انگلینڈ کا حال پنک بال کرکٹ میں برا ہے۔اس نے 4 میں سے 3 ہارے ہیں۔ایک جیتا ہے۔2018کی شکست بھی ساتھ ہے۔آسٹریلیا نے اسی مقام پر سال کے شروع میں اسی قسم کی کرکٹ میں ایڈیلیڈ ہی میں بھارت کو 36 پر ڈھیر کیا تھا۔

انگلش ٹیم میں تجربہ کار پیسرز کی آمد ہوگئی ہے۔جمی اینڈرسن اور سٹورٹ براڈ کی شرکت خاصی مفید ہوسکتی ہے۔پچ کے بارے میں دعویٰ سامنے آیا ہے کہ پیسرز اور اسپنرز دونوں کے لیئے موزوں ہوگی ۔موسم کرکٹ کے لیئے آئیڈیل ہوگی۔

جوئے روٹ ٹیسٹ تاریخ کے چوتھے بیٹر بن سکتے ہیں۔جب وہ کلینڈر ائیر میں 1600 اسکور پورے کریں گے۔اس کے لیئے ان کو 56 اسکور کی ضرورت ہے جب کہ آل ٹائم لیڈنگ اسکورر بننے اور محمد یوسف کے 1788اسکور تک جانے کے لیئے 244اسکور کی ضرورت ہے۔سال کی 4اننگز ان کے پاس موجود ہیں۔

 

 

 

 

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *