بلفاسٹ،کرک اگین رپورٹ
افغناستان کی جاری ٹی20 سیریز میں آخری لمحات میں واپسی۔آئرلینڈ کو فتوحات کی ہیٹ ٹرک سے روک ڈالا۔ساتھ میں انہوں نے واپسی بھی کرلی۔5 میچزکی سیریز ہاتھ سے جانے سے بچائی اور خسارہ کم کرتے ہوئے 1-2 کردیا ہے۔افغانستان نے 22 رنز سے جیت حاصل کی۔
بلفاسٹ میں کھیلے گئے میچ میں اس بار افغانستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے وننگ اسکور کیا۔انہوں نے5 وکٹ پر 189 اسکور بنائے۔12 ویں اوور تک 90 رنزکی شراکت بنائی۔رحمان اللہ گرباز 35 بالز پر 53 اسکور کئے۔دوسرے اوپنر حضرۃاللہ زازائی نے 39 اسکور کے لئے 40 بالز کھیلیں۔آخر میں نجیب اللہ زردان نے 18 بالز پر 42 اسکور بناکر اپنی ٹیم کو باعزت اسکور تک پہنچادیا۔جوش لٹل 29 رنزکے عوض 2 وکٹ کے ساتھ سب سے کامیاب رہے۔
جواب میں آئرش ٹیم کا آغاز تباہ کن تھا۔50 سے قبل 4 اور 85 اسکور تک 7 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔کپتان اینڈی بلبرائن صرف ایک ہی اسکور کرسکے۔لوکن ٹکر31 کرسکے۔باقی وکٹیں گرتی رہیں۔8 ویں وکٹ پر جارج ڈوکریل فن ہینڈ نے زبردست مزاحمت کی۔36 بالز پر جب 88 اسکور درکار تھے تو دونوں نے 18 بالز پر 37 اسکور کرکے سنسنی پھیلادی۔ااب آخری 18 بالز پر51 رنز باقی تھے۔
مسلسل اپ سیٹ،افغانستان پھر آئرلینڈ سے ہارگیا
اگلے اوور میں 13 اسکور بناکر افغانستان کیمپ کو پریشانی میں ڈالا۔یوں اب آئرش ٹیم 12 بالز پر 38 رنزکے فاصلے پر تھی۔نوین الحق نے 19 واں اوور ہوش وحواس سے گزارا۔فن ہالینڈ کو چوتھی بال پر 36 کے اسکور پر شکار کرکے ٹیم کو سکھ کا سانس لینے دیا۔یوں ان کی 18 گیندوں پر بنائی گئی36 رنزکی اننگ شاندار تھی۔ساتھ میں 8 ویں وکٹ پر 74 رنزکی شراکت ٹوٹی،یہ صرف 38 بالز پر بنائی گئی تھی۔جارج ڈوکریل کی 58 رنزکی شاندار مزاحمت جیت تو نہ دلواسکی لیکن وہ 37 بالز پر 58 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ آئے۔
آخری اوور میں 28 رنز بہت مشکل چیلنج تھے۔آئرش ٹیم 9 وکٹ پر 167 رنز رنزبناسکی۔نوین الحق نے 38 رنز دے کر 3 اور فضل حق اور مجیب الرحمان نے2،2 وکٹیں لیں۔