| | |

مسلسل اپ سیٹ،افغانستان پھر آئرلینڈ سے ہارگیا

بلفاسٹ،کرک اگین رپورٹ

نیوزی لینڈ جیسی ٹیم کے خلاف 50 اوورز کرکٹ میں  زبردست پرفارم کرنے والی آئرش ٹیم اتنا چارج تو ہوچکی ہے کہ اس نے اس کے بعد کیوی ٹیم کے خلاف ٹی 20 میچزکھیلے،ہارے ضرور لیکن اب افغانستان کے خلاف میدان میں آتے ہی کندن بن چکی ہے۔اس نے افغانستان کے خلاف مسلسل دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ جیت کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کی ہے۔

بلفاسٹ میں جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں اس نے5 وکٹ کی جیت رقم کی۔افغان ٹیم کو ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا شوق مہنگا پڑا۔نتیجہ میں 20 اوورز میں وہ 8 وکٹ پر 122 رنز تک محدود ہوگیا۔حشمت اللہ شاہدی کے 36 اور ابرہیم زردان کے 17 اسکور نمایاں تھے،باقی کوئی 10رنز بھی نہ کرسکا۔کیوی پیسر جوش لٹ نے 4 اوورز میں 18 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔مارک اڈیئر نے 3 اوورز میں 12 رنزکے عوض 2 آئوٹ کئے۔کورٹز کمفر اور ڈینلی نے بھی 2،2 وکٹیں لیں۔

شاہین آفریدی نیدر لینڈز میں کتنے میچ کھیلیں گے ،فیصلہ آگیا

جواب میں آئرلینڈ نے 6 بالز قبل ہدف 125 رنز5  وکٹ پر بناکر حاصل کرلیا۔اینڈی بلبرائن جو کہ کپتان بھی ہیں،انہوں نے 46 رنزکی فتح گر اننگ کھیلی۔محمد نبی 2 وکٹ کے ساتھ اوپر رہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *