کراچی،کرک اگین رپورٹ
کراچی میں سری لنکن ہیڈ کوچ جاوید میاں داد کے گھر پہنچ گئے،اپنا ہیرو قرار دیتے ہوئے ان کے گھر کی سیر کی۔ایک دوسرے کو تحائف دیئے۔
رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے زیر اہتمام کراچی میں موجود سری لنکا ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہشان تلکرتنے بڑی شان کے ساتھ جاوید میاں داد کے گھر آئے،انہوں نے بھی میاں داد کو ایک تحفہ دیا،ملاقات میں جاوید میاں داد نے بھی ایک سوئینیر تحفہ میں دیا۔
ویمنز کھلاڑیوں کی پریکٹس،انگلینڈ میں شادی
اس موقع پر سری لنکا کےہیڈ کوچ ہشان تلکرتنے نے میاں داد کے ساتھ بلکہ سامنے بیٹھ کر کہا ہے کہ کراچی میں ہوتے ہوئے میری خواہش تھی کہ مجھے موقع ملے،میں دنیا کے بہترین بیٹر اور اپنے ہیرو جاوید میاں داد سے ملوں،اس کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مکمل انتظامات کئے۔یہ ایسا موقع ہے کہ میں جذباتی ہورہاہوں۔خوش ہوں۔جذباتی ہوں۔الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔
جوابی بات چیت میں جاوید میاں داد نے کہا ہے کہ میں شکرگزار ہوں کہ آپ آئے۔آپ نے مجھے میرے ماضی کے سفر پر نکال دیا،یہ بات نہیں بلکہ جب میں کھیلتا تھا تو آپ کے ملک میں بھی اچھے کھلاڑی جیسے رانا ٹنگا،ڈی سلوا وغیرہ تھے۔میں سب کی قدر کرتا ہوں۔ویسے بھی پاکستان اور سری لنکا دونوں قریبی دوست ہیں۔میں اس کی قدر کرتا ہوں۔میں امید کرتا ہوں کہ آپ سمیت پوری خواتین ٹیم کراچی میں انجوائے کررہی ہوگی۔
جوابی بات میں سری لنکا ویمنز ہیڈ کوچ نے کہا ہے کہ پلیئرز کی ریٹنگ ہوتی ہے۔میں ہمیشہ جاوید میاں داد کو گزشتہ صدی کا بہترین بیٹر مانتا ہوں۔