چیسٹرلی سٹریٹ،کرک اگین رپورٹ
بین سٹوکس کا الوداعی ون ڈے میچ ان سمیت پوری انگلش ٹیم کے لئے برا خواب بن گیا،بین سٹوکس خود کچھ کرسکے،نہ ہی ان کی ٹیم کوئی اچھا تحفہ دے سکی۔چیسٹرلی سٹریٹ میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا ون ڈے میچ جنوبی افریقا نے آسانی سے جیت لیا،یہ اس لئے بھی حیران کن نتیجہ تھا کہ جنوبی افریقا ایک روزہ ون ڈے رینکنگ میں چھٹے،ورلڈکپ سپر لیگ میں 11 ویں پوزیشن پر ہے۔
بین سٹوکس کے ساتھ کیریئر کے آخری ون ڈے میں کیا بنی،تصادم بھی ساتھ
اتفاق یہ ہے کہ انگلینڈ مسلسل دوسری سیریز ایسی کھیل رہا ہے جو ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ نہیں ہے،اس سے قبل بھارت کےخلاف بھی سیریز ایسی ہی تھی،ظاہر ہے کہ اس سیریز سے جنوبی افریقا کو کوئی فائدہ ہونے والا نہیں ہے لیکن وہ ایک روزہ رینکنگ میں آسٹریلیا کو نمبر 6 پر دھکیل کر خود نمبر 5 پر آسکتا ہے۔
منگل کو کھیلے گئے میچ میں پروٹیز نے5 وکٹ پر 333 اسکور کئے۔ڈیئر ڈوسین نے 137 او ر جانی من ملان نے 57 کی باری کھیلی۔لونگسٹن 2 وکٹ کے ساتھ کامیاب رہے۔
جواب میں انگلش ٹیم 19 بالز قبل 271 کے اسکور پر باہر ہوگئی۔جوئے روٹ نے 86 اور جونی بیرسٹو نے63 کی اننگز کھیلیں۔بین سٹوکس وکٹ لے سکے نہ رنزبناسکے،5 کرکے آئوٹ ہوئے۔جنوبی افریقا62 رنزسے جیت گیا۔