سڈنی،کرک اگین رپورٹ
انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کے دوسرے روز 2 اوورز سکون سے گزار لئے ہیں۔کھیل کے خاتمہ پر بناکسی نقصان کے 10 اسکور بنائے تھے۔اس سے قبل سڈنی ٹیسٹ کے جمعرات کے کھیل میں آسٹریلیا نے 416 اسکور8 وکٹ پر اننگ ڈکلیئر کردی۔عثمان خواجہ 137 شاندار اسکور کرکے آئوٹ ہوئے۔انگلینڈ کے سٹورٹ براڈ نے 101 رنزدے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔
بگ بیش کا ایک اور میچ ملتوی،تمام 8 ٹیمیں ایک ہی شہر میں،پی ایس ایل کے لئے سبق
ادھر آسٹریلیا ہی بگ بیش کے میچز کورونا کے سخت حملوں کے بعد جاری ہیں۔پاکستان کے فخرزمان نے آج برسبین ہیٹ کے لئے ڈیبیو کیا لیکن وہ چل نہ سکے۔صرف 3 اسکور کرکےا فغان بائولر ظاہر خان کےشکار بن گئے۔ان کی آمد بہتر ثابت نہیں ہوئی۔
میلبورن سے بڑی سفاک اطلاع ہے۔ٹینس اسٹار جوکوو وچ کی ملک بدری ہورہی ہے۔کووڈ ویکسینیشن نہ کروانے پر آسٹریلیا نے انہیں ملک سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ادھر عدالت نے سربین ٹینس اسٹار کو ملک بدری سے روک دیا ہے۔عدالت نے قرار دیا ہے کہ پیر 10 جنوری کو اگلی سماعت پر اس کا فیصلہ ہوگا۔جوکوچ نے کووڈ ویکسین نہیں لگوائی۔20بار کے گرینڈ چیمپئن آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لئے گزشتہ 16 گھنٹوں سے ایئرپورٹ پر بند تھے۔
جوہانسبرگ میں بھارت اور جنوبی افریقا ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل شروع نہ ہوسکا۔لنچ کے بعد موسم کی بہتری کی امید ہے ۔پھر بھی میچ رکا ہوا تھا۔
ادھر پشاور زلمی نے سابق کپتان انضمام الحق کو پاکستان سپر لیگ کے آنے والے ایڈیشن میں اپنا اعزازی صدر مقرر کردیاہے،پہلے وہ کوچنگ بھی کررہے تھے۔دیکھنا ہوگا کہ اور صدور کی طرح انضمام الحق بے اختیار صدر بنتے ہیں یا پھر کچھ اختیار بھی ہوگا۔
عثمان خواجہ کی سڈنی ٹیسٹ میں سنچری کے بعد ایک سابق آسٹریلین کھلاڑی نے اپنے ہی ملک کے سابق کرکٹر شین وارن کو شٹ اپ کال دے دی ہے۔وارن نے اس میچ سے قبل خواجہ کی سلیکشن کی مخالفت کی تھی۔ساتھ میں مچل سٹارک کو بھی دھویا تھا۔