سڈنی،کرک اگین رپورٹ
Image by Getty Images
جیسٹن لینگر اوردورہ پاکستان پر کرکٹ آسٹریلیا کا منفرد اور حیران کن رد عمل۔کرکٹ آسٹریلیا کا معمول سے ہٹ کر نیا ایکشن،سب کو حیران کردیا،اپنے ہیڈ کوچ جیسٹن لینگر کے مستقبل کے حوالہ سے جاری میڈیا رپورٹ پر رد عمل دیا،ساتھ ہی دورہ پاکستان کے حوالہ سے 2 باتیں ایسی کی ہیں کہ جو غیر معمولی ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا نے اپنی پریس ریلیز میں لکھا ہے کہ پیر کی شب آسٹریلیا میں فاکس سپورٹس ویب سائٹ نے جو یہ دعویٰ کیا ہے کہ ہیڈ کوچ جیسٹن لینگر کے ساتھ ہونے والی گزشتہ میٹنگ گرما گرم اور تلخ جملوں کا خلاصہ تھی،یہ غلط ہے۔کرکٹ آسٹریلیا اسے مسترد کرتا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے یہ بھی لکھا ہے کہ ان کے نک ہاکلے،ہائی پرفارمنس سنٹر کے ایگزیکٹو منیجربین اولیور اور ہیڈ کوچ جسٹن لینگر کی ایک میٹنگ ضرور ہوئی ہے،اس میں ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز بھی تھے۔یہ معمول کا اجلاس تھا،اس میں ایشز کی حاصل فتح کے ساتھ مستقبل کے چیلنجز کو دیکھا گیا،اس میں ہیڈ کوچ کے رول کو بھی مد نظر رکھا گیا۔
بریکنگ نیوز،کرکٹ آسٹریلیا اور ہیڈ کوچ میں شدید تلخ کلامی،دورہ پاکستان سے انکار کی دھمکی
جیسٹن لینگرکا بطور ہیڈ کوچ معاہدہ اس سال جون تک ہے،کرکٹ آسٹریلیا نے لینگر کو دوبارہ ری اپلائی کا نہیں کہا ہے،جیسا کہ رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ لینگر اگلی مدت چاہتے ہیں،کرکٹ آسٹریلیا انہیں نئی درخواست دینے کو کہہ رہا ہے،لینگر اس کا برا مان گئے،سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔کرکٹ آسٹریلیا اس دعویٰ کو مسترد کرتا ہے،ہیڈ کوچ کے ساتھہونے والی میٹنگ کے مندرجات کو ظاہر نہیں کرسکتا۔
کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے میڈیا ریلیز میں یہ بھی لکھا ہے کہ ہمارا فوکس اگلی 2 سیریز پر ہے۔سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں جو کہ محدود اوورز کی ہے،جیسٹن لینگر اس میں طویل ببل لائف کے باعث دستیاب نہیں ہیں۔ٹیم نے اس کے بعد ٹیسٹ اور دیگر میچز کے لئے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔اپنی پریس ریلیز کے آخر میں کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کا شیڈول بھی جاری کردیا۔
اس کے مطابق 3 مارچ سے پہلا ٹیسٹ کراچی،12 مارچ سے دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی،21 مارچ سے تیسرا ٹیسٹ لاہور میں ہوگا۔29 مارچ،31 مارچ اور 2 اپریل کو 3 ون ڈے اور 5 اپریل کو ٹی 20 میچ کھیلا جائے گا۔
آسٹریلین میڈیا کی رپورٹس کرک اگین پہلے ہی شائع کرچکا ہے،اس کے لئے اس رپورٹ میں موجود لنک پر کلک کریں۔