لاہور،کرک اگین رپورٹ
دورہ سری لنکا کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان اگلے 5 سے 6 روز میں ہوجائے گا،کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ اس کے 3 سے 4 روز بعد لگے گا،ٹیم اگلے ماہ سری لنکا میں 2 میچزکی ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔
لاہور سے پی سی بی ذرائع کے مطابق انگلش کاوئنٹی کھلنے والے شان مسعود کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا،وہ اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کا بھی حصہ تھے لیکن تینوں میچزمیں بنچ تک محدود رہے تھے،انہیں مڈل آرڈر میں کھلانے کی سوچ وبچار جاری ہے۔
ٹیم میں وہی پلیئرز شریک ہونگے جنہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کھیلی تھی لیکن اسپن ڈیپارٹمنٹ میں ناکامی کے بعد لیگ اسپنر یاسر شاہ کا کیس مضبوط بن رہا ہے۔سری لنکا کی فرینڈلی پچز پر وہ موثر ہوسکتے ہیں۔یاسر شاہ کا نام اس وقت تک زیر بحث ضرور ہے لیکن رکاوٹ بھی موجود ہے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،پاکستان کے چانسز،کون حریف
پاکستان اور سری لنکا نے جولائی میں 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں۔میزبان بورڈ نے تاحال ٹیسٹ میچزکی تاریخ اور وینیوز کا انتخاب نہیں کیا ہے۔توقع ہے کہ اگلے ایک ہفتہ میں یہ شیڈول بھی سامنے آجائے گا۔
شان مسعود کاونٹی کرکٹ کے 7 فرسٹ کلاس میچزمیں اب تک 991 رنزبناکر ڈویژن 2 میں ٹاپ پر ہیں۔وہ ٹی 20 فارمیٹ میں بھی اعلیٰ پرفارمنس کا مظاہرہ کررہے ہیں۔