کرک اگین رپورٹ
پاکستان کے دورے کا شوق آسٹریلین کرکٹرز پر سوار ہے تو ساتھ میں ایشیائی وکٹوں کا خوف بھی ان کی نیندیں اڑانے لگا ہے۔مارنوس لبوشین آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کے نمبرن بیٹر رہتے ہیں،ہمیشہ ہر سیریز میں تسلسل کے ساتھ اسکور کرتے آرہے ہیں۔کمال بات یہ ہے کہ ایشیا کے کسی بھی ملک میں یہ پہلی بار آئیں گے اور کھیلیں گے۔
جیمز فالکنر کے احمقانہ رویہ کا علاج شعیب اختر نے بتادیا
جیسا کہ غیر ممالک میں سب یہ رائے رکھتے ہیں کہ ایشیا کی وکٹیں اسپنرز کو مدد دیتی ہیں۔یہ بات اب جزوی طور پر تو درست ہے،اس لئے کہ پاکستان میں اب وہ پاسپن پچز نہیں رہی ہیں جو ماضی کی پہچان تھیں لیکن پھر بھی آسٹریلیا جیسے ملک کی نسبت یہاں مدد زیادہ ملتی ہے۔
اسی بات کو سامنے رکھتے ہوئے مارنوس لبوشین نے اپنے گھر میں ایشین وکٹ بنالی ہے،گزشتہ کئی روز سے وہ اس کی پریکٹس بھی کررہے ہیں ۔یہ خبریں پہلے بھی سامنے آئی تھیں،اس بار مارنوس لبوشین نے خود سے ہی اسکی سائنس بتادی ہے۔گھر کے لائونج میں انہوں نے کارپٹ کے ایک ٹکڑے کو پچ بنایا ہے،اس پر ٹیپ سے جگہ جگہ کارڈ کے پیسز لگائے ہیں،یہ سب اس لئے کیا ہے کہ بال اس پر پڑ کر زیادہ سے زیادہ اسپن لے،بائونسی ہو۔ڈیڈ ہو۔لبوشین نے اس پر لمبی بیٹنگ پریکٹس کی ہے۔
آسٹریلیا کے بیٹر کا کہنا تھا کہ یہ سب اس لئے ہے کہ پاکستان کے دورے میں ایسی اسپن پچ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے کہ اس کے مزاج کا علم نہ ہو۔یہ پریکٹس ان کو وہاں مدد دے گی۔
آسٹریلیا نے اس ماہ کے آخر میں پاکستان آنا ہے۔3 ٹیسٹ میچزکی سیریز 4 مارچ سے شروع ہوگی۔1998 کے بعد یہ آسٹریلیا کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔