کرک اگین رپورٹ
آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا وقت جوں جوں قریب آرہا ہے،اس حوالہ سے اہم باتیں سامنے آنے لگی ہیں،اب وہ انکشافات بھی ہورہے ہیں جو عام دنوں میں ممکن ہی نہ تھے۔
آسٹریلیا نے آخری دورہ پاکستان 1998 میں کیا تھا،کراچی کے آخری ٹیسٹ کو ڈرا کرنے میں سنچری بناکر اہم کردار اداکرنے والے مارک واہ کہتے ہیں کہ پاکستان کی پچز بھارت کی طرح خراب نہیں ہیں۔بھارت میں دھول اڑاتی،ٹوٹی پھوٹی وکٹیں ہوتی ہیں۔پاکستان میں اگر اسپن کے لئے زیادہ مددگار پچز نہ بھی ہوں تو وہاں رہورس سوئنگ کو مدد دیتی صاف مگر خطرناک پچز ہیں۔
مارک وا کہتے ہیں کہ یہ بھارت سے یکسر مختلف پچز ہیں۔وہاں ہوا سے بھی مدد ملتی ہے۔میرے دور میں مشتاق احمد اور ثقلین مشتاق تھے لیکن اب جو ہیں وہ کیسے ہیں،اس سے آگے چلتے ہوئے یہ کہوں گا کہ وہاں پیسرز کے لئے بھی بہت کچھ ہے۔وہ بھارت جیسی نہیں ہیں۔اسپنرز کے لئے زیادہ مددگار بھی نہیں ۔
مارک وانے کہا ہے کہ ڈیوڈ وارنر کے لئے بڑا مسئلہ شاہین شاہ آفریدی ہونگے۔بائیں ہاتھ کے پیسر نہایت مسائل پیدا کریں گے۔مارک وا نے ایسی باتیں کرکے ڈیوڈ وارنر کو بے چین کردیا ہے۔
پاکستان میں 80 کی دہائی میں ڈبل سنچری بنانے والے گریک چیپل کہتے ہیں کہ پاکستان اپنے لئے سازگار پچزبنائے گا،بائونسی پچزبناکر وہ آسٹریلیا کی طاقت کو تقویت نہیں دے گا بلکہ اسپن پچز کے ساتھ حملہ آور ہوگا۔
ادھر کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کے لئے ڈینیئل ویٹوری کو بطور کوچ ساتھ لانے کے لئے رابطے کرلئے ہیں،جیسٹن لینگر کے ساتھی کوچ بھی مستعفی ہوچکے ہیں۔
آسٹریلیا کا دورہ پاکستان،دونوں ممالک کے سابق ہیروز،اہم شخصیات،بڑی تقریب کے منصوبے،بریکنگ نیوز
پاکستان میں پی ایس ایل کے لئے موجود آسٹریلیا کے کھلاڑی بین ڈنک نےکہا ہے کہ آسٹریلیا کا دورہ پاکستان بہت ضروری ہے،یہ ٹیسٹ کرکٹ کو ترقی دے گا۔
کرک اگین نے چند روز بریکنگ نیوز دی تھی کہ پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوران دونوں ممالک کے سابق کرکٹرز کو بلایا جائے گا۔پی سی بی نے اس کی آفیشل تصدیق آج کردی ہے۔