برمنگھم،کرک اگین رپورٹ
کامن ویلتھ گیمز کرکٹ کا بظاہر بڑا میچ آج اتوار کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔پاکستان اور بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیمیں اتوار 31 جولائی کو برمنگھم میں ٹکرائیں گی،یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔
ابتدائی میچزمیں دونوں ٹیمیں ہارچکی ہیں۔آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دی تھی۔پاکستانی ٹیم بارباڈوس سے ہاری تھی۔
اس طرح دونوں ہی شکست خوردہ ہیں لیکن بات یہ ہے کہ بھارتی ٹیم ٹکر سائیڈ سے ہاری ہے۔پاکستانی ٹیم کو ایک اپ سیٹ شکست ہوگئی ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ پر ایک اور حملہ،سنگین نتائج
دونوں ٹیموں کے مابین اب تک 11 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جاچکے ہیں،جہاں کوئی مقابلہ نہیں ہے۔9 میں بھارت کامیاب ہوا۔2 فتوحات پاکستان کے حصہ میں آئی ہیں۔
اہم بات یہ ہے کہ یہ میچ دونوں کے لئے اہم ہے لیکن جو بھی ٹیم آج ہارے گی،وہ میڈل کی ریس سے آئوٹ ہوجائے گی۔بظاہر بھارتی ٹیم فیورٹ ہے اور پاکستانی ٹیم سے اپ سیٹ کی امید کرنا مشکل ہے لیکن یہ کرکٹ ہے،کسی اپ سیٹ کی امید کی جاسکتی ہے۔