لاہور،کرک اگین رپورٹ
دونوں طرف کے کھلاڑی پاک،بھارت سیریز کے حامی،رضوان،بابر کا چیف سلیکٹرکو انکار۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت،دونوں ٹیموں کے کھلاڑی دل سے یہ چاہتے ہیں کہ وہ ایک دوسرے کے خلاف تسلسل کے ساتھ کھیلیں۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ کائونٹی کرکٹ کے دوران بھارتی کرکٹر چتشور پجارا کے ساتھ سسیکس کا ئونٹی کے لئے کھلنے کا اتفاق ہوا،اس پر ہماری بات بھی ہوئی،میں نے ان سے بات کرکے محسوس کیا ہے کہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آپس میں کھیلنا چاہتے ہیں۔وہ چاہتے ہیں کہ باہمی سیریز ہر حال میں ہو لیکن ملکی لیول پر جای معاملات کے باعث یہ آسان نہیں ہے۔
ادھر پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شان مسعود کو ویسٹ انڈیز کے خلاف مڈل آرڈر میں کھلانے کی چیف سلیکٹر کی درخواست مسترد کردی ہے۔چیف سلیکٹر محمد وسیم نے بتایا تھا جہ انہوں بنے شان کی حالیہ کارکردگی دیکھتے ہوئے بابر اعظم سے درخواست کی تھی کہ انہیں کھلایا جائے۔اگر اوپننگ پوزیشن نہیں بنتی ہے تو انہیں مڈل آرڈر میں موقع دیں۔
اس پر پاکستانی کپتان نے چیف سلیکٹر کی درخواست ماننے سے انکار کیا ہے،کہا ہے کہ انہیں مڈل آرڈر میں نہیں ڈال سکتے،وہ اوپنر ہیں،جب بھی کھیلیں گے اوپنر کے طور پر کھیلیں گے۔
بابر اعظم شان مسعود کو کھلانے کے مخالف،شاہد آفریدی نے 20 لاکھ روپے دیدیئے
یہ خبر کرک اگین چند روز قبل شائع کرچکا ہے