کرک اگین اسپیشل رپورٹ
Twitter Image
ایج باسٹن میں بھارت اور انگلینڈ کے شیڈول ٹی 20 میچ میں نسل پرستانہ واقعات کی روک تھام کےلئے دیجیٹل نگرانی کا انتظام کیا گیا ہے۔بھارت اور انگلینڈ کے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز نسل پرستی واقعات کے سبب برمنگھم میں اس وقت تحقیقات جاری ہیں،اس کے لئے گرائونڈ میں اب ڈیجیٹل سستم سے نگرانی کا عمل تیز کیا گیا ہے۔
پی سی بی اور پنجاب حکومت ایک پیج پر آگئے
جمعرات کو انگلینڈ اور بھارت نے ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ سائوتھپٹن میں کھیلا۔بھارت نے ارش دیپ سنگھ کو کیپ دی۔انگلینڈ نے ہیری بروکس کو موقع دیا،مہمان ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلےبیٹنگ کا اعلان کیا ۔بھارت نے انگلینڈ کو جیت کے لئے 199 رنزکا ہدف دیا ہے۔8 وکٹ پر 198 اسکور بنائے۔ہردک پانڈیا نے 51 رنزبنائے۔معین اور جارڈن نے 2،2 آئوٹ کئے۔
ادھر پرویڈینس میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ شروع کردی ہے۔آخری اطلاعات تک اس نے11 ویں اوورز میں 74 رنز تک 2 وکٹیں گنوائی تھیں۔
بنگلہ دیش کے ٹیسٹ کپتان،آل رائونڈر شکیب الحسن خواتین کی عادتیں پختہ کئے جارہے ہیں۔عادت کےمطابق انہوں نےا یک اورسیریز کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔وہ زمبابوے کا دورہ کرنے والی وائٹ بال ٹیم میں شامل نہیں ہونگے۔وہ اگلے ہفتہ ویسٹ انڈیز میں کھیلی جانے والی ایک روزہ سیریز سے بھیا سی طرح اپنا نام واپس لے چکے ہیں۔
شکیب کی جاری ان حرکات کے بعدبنگلہ دیش بورڈ نے کہا ہےکہ ہم شکیب سے واضح پوچھیں گے کہ کیا ان کا ورلڈ ٹی 20 کپ کھیلنے کا اپلان ہے بھی یا نہیں۔ساتھ میں ان کی دستیابی پر بھی بات ہوگی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے میڈیا کے توجہ کروانے پر وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر کے علاج کی ذمہ داری اٹھالی ہے،وہ معدےکی تکلیف میں ہیں۔جمعرات کی شام پی سی بی حکام نے وکٹ کیپر بیٹر سے ملاقات کی۔
سی پی ایل اسکواڈز میں تبدیلی کی گئی ہے۔شائی ہوپ واریئرز ٹیم میں چلے گئے ہیں،اسی طرح راہکیم کورن وال رائلز میں ہونگے۔