راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
راولپنڈی ٹیسٹ کی وسل بج گئی،ٹاس بابر کا،پاک آسٹریلیا ٹیموں کی رونمائی،حیران کن سلیکشن۔وسل بج گئی،تمام خرات ،خدشات،خوف دور۔پاکستان اور آسٹریلیا کی تاریخی ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہوگیا ہے۔راولپنڈی میں پہلے میچ کا ٹاس ہوگیا ہے۔اس سے قبل کرکٹ آسٹریلیا کے چیف نک ہاکلے اور کرکٹرز آسٹریلیا ایسوسی ایشن کے ہیڈ گرین نے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔
راولپنڈی ٹیسٹ سے فوری قبل آسٹریلیا کو بڑا صدمہ،راڈنی مارش چل بسے،سیاہ پٹیاں متوقع
پہلے ٹیسٹ میچ کا ٹاس بابر اعظم نے ٹاس جیت لیا ہے،پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کپتان بابر نے کہا ہے کہ ہچز بیٹنگ کے لئے اچھی لگتی ہے،آسٹریلیا سے ٹیسٹ میچ تاریخی ہے۔انجری سے نقصان ہوگیا ہے۔پیٹ کمنز کہتے ہیں کہ اگر میں بھی ٹاس جیتا ہوتا تو یہی فیصلہ کرتا۔
تاریخی دن آگیا،پاک آسٹریلیا بڑا ٹیسٹ آج سے،قومی ٹیم میں اچانک نئی انٹری کی باز گشت
پاکستانی ٹیم میں امام الحق کی واپسی ہوگئی ہے۔کرک اگین نے اپنی رات کی 2 سٹوریز میں اس کا ذکر کیا تھا،اسی طرح عبداللہ شفیق بھی ہیں۔اظہر علی،بابر اعظم،فواد عالم،افتخار احمد،محمد رضوان،نسیم شاہ،ساجد خان،نعمان علی اور شاہین شاہ نے جگہ بنائی ہے۔پاکستان صرف 2 پیسرز کے ساتھ اترا ہے۔
آسٹریلیا نے ائیک ہی اسپنر پر اکتفا کیا ہے۔3 بنیادی پیسرز شامل ہیں۔اوپنرز وارنر،خواجہ ہیں۔لبوشین،سمتھ ہیں۔ٹریوس ہیڈ،کیمرون گرین،ایلکس کیری،پیٹ کمنز،مچل سٹارک اور جوش ہیزل ووڈ ہیں۔