ہوو،کرک اگین رپورٹ
رضوان،رضوان،ٹی 20 بلاسٹ میں ایک اور شاندار اننگ۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان کی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے۔انگلینڈ کے ٹی 20 بلاسٹ کے ایک اور میچ میں جاندار اننگ،سرے کے خلاف دائیں ہاتھ کے بیٹر نے جمعرات کی شب اپنی کلاس دکھائی۔انہوں نے اننگ کے آغاز سے ہی جارحانہ بیٹنگ کی۔44 کے مجموعہ پر ان کے ساتھی اوپنرہوریسن وارڈ 12 اسکور کرکے چلے گئے،ان کی مشکلات کا اندازا اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس کے لئے انہوں نے 13 بالز کھیلیں۔
رضوان،رضوان،ٹی 20 بلاسٹ میں اچھی اننگ کے باوجود بدقسمت۔سرے نے ٹاس جیت کر سسیکس کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،اس نے محمد رضوان کے اچھے آغاز کی وجہ سے بڑے ہدف کو سیٹ کرنے کی کوشش کی۔دوسری وکٹ 92 کے اسکور پر گری جب علی عور 30 رنزبناکر آئوٹ ہوئے،اس وقت محمد رضوان 48 پر تھے۔بدقسمتی سے وہ 48 رنزبناکر رن ٓآئوٹ ہوگئے۔32 بالیں کھیلیں۔4 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔
رضوان بدقسمتی کا شکار ہوگئے۔2 رنزکی کمی سے ہاف سنچری مکمل نہ کرسکے۔