کرک اگین رپورٹ
آسٹریلیا کے سابق معروف وکٹ کیپر روڈنی مارش ہسپتال پہنچ گئے،انہیں آج ہارٹ اٹیک ہوا ہے۔انہیں آسٹریلیا میں ہنگامی حالات میں ہسپتال لے جایا گیا ہے۔
روڈنی مارش کا کیریئر
کرکٹ آسٹریلیا کے چیف نک ہاکلے نے اپنے سابق وکٹ کیپر کی صحت کے حوالہ سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔مارش نے آسٹریلیا کے لئے 1970 سے 1984 تک 96 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں۔355 شکار کئے ۔2016 سے قبل تک 74 سالہ سابق وکٹ کیپر بطور چیف سلیکٹر کام کرتے رہے۔
بلیک کیپس تاریخ بدلنے کو پرعزم،دوسرا ٹیسٹ
ادھر نیوزی لینڈ اورجنوبی افریقا کے درمیان 2 میچزکی ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 25 فروری سے شروع ہوگا جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کھیلا جائے گا۔یہ میچ 3 بجے شروع ہوگا۔کیویز کو برتری حاصل ہے۔کیویز تاریخ کی پہلی ٹیسٹ سیریز جیتنے کے لئے بے چین ہے۔90 سالہ دونوں ممالک کی ٹیسٹ تاریخ ہے۔کیویز اب تک ایک بار بھی سیریز جیت نہیں سکے ہیں۔بلیک کیپس اپنے اصل کپتان کین ولیمسن کے بغیر یہ سیریز کھیل رہے ہیں۔
پہلا ٹی 20 انٹر نیشنل آج،سری لنکا بمقابلہ جنوبی افریقا
دوسری جانب سری لنکا اور بھارت کے مابین ٹی 20 سیریز آج شروع ہوگی۔پہلا میچ آج لکھنو میں شام ساڑھے 6 بجے کھیلا جائے گا۔
پاک آسٹریلیا سیریز کے میچ آفیشلز کی تقرری
آسٹریلیا کے 24 سال بعد دورہ پاکستان میں شامل تین ٹیسٹ، تین ون ڈے انٹرنیشنل اور واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کے لئے میچ آفیشلز کا تقرر کردیا گیا ہے۔ سیریز میں شامل تین ٹیسٹ میچز میں آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل علیم ڈار اور پی سی بی کے انٹرنیشنل پینل میں شامل احسن رضا امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
میچ آفیشلز
چار تا آٹھ مارچ- پہلا ٹیسٹ، راولپنڈی۔ علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈامپائرز)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)، راشد ریاض (فورتھ امپائر)؛ رنجن مدوگالے (میچ ریفری)
پی ایس ایل 7،آج ایک ٹیم گھر اور ایک اگلے محاذ پر جائے گی۔پشاور اور اسلام آباد مقابل
بارہ تا سولہ مارچ – دوسرا ٹیسٹ، کراچی۔ علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈامپائرز)، راشد ریاض (تھرڈ امپائر)، آصف یعقوب (فورتھ امپائر)؛ رنجن مدوگالے (میچ ریفری)
اکیس تا پچیس مارچ – تیسرا ٹیسٹ، لاہور۔ علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈامپائرز)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)، راشد ریاض (فورتھ امپائر)؛ رنجن مدوگالے (میچ ریفری)
انتیس مارچ – پہلا ون ڈے انٹرنیشنل ، راولپنڈی۔ علیم ڈار اور آصف یعقوب (آن فیلڈامپائرز)، احسن رضا (تھرڈ امپائر)، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر)؛ محمد جاوید ملک (میچ ریفری)
اکتیس مارچ – دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل ، راولپنڈی۔ علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈامپائرز)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)، راشد ریاض (فورتھ امپائر)؛ محمد جاوید ملک (میچ ریفری)
دواپریل – تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل ، راولپنڈی۔ علیم ڈار اور راشد ریاض (آن فیلڈامپائرز)، احسن رضا (تھرڈ امپائر)، آصف یعقوب (فورتھ امپائر)؛ محمد جاوید ملک (میچ ریفری)
پانچ اپریل – واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل، راولپنڈی۔ علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈ)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)، راشد ریاض (فورتھ امپائر)؛ محمد جاوید ملک (میچ ریفری)