| | | | |

رکی پونٹنگ کی پاک،بھارت میچ کی پیش گوئی،ایک بائولر معطل

میلبورن،لندن : کرک اگین رپورٹ

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے پاک،بھارت مقابلہ کی فاتح بلکہ ایشیا کپ چیمپئن ٹیم کی پیش گوئی بھی کردی ہے۔اپنے ایک تبصرے میں رکی پونٹنگ کہتے ہیں کہ پاکستان کے مقابلہ میں بھارت کو برتری حاصل ہے،اس کی ٹیم کی گہرائی ہے،پاکستانی ٹیم میں کھوکھلا پن ہے،صرف ایک میچ ہی نہیں ،بھارت ایشیا کپ جیتنے کے لئے فیورٹ ہے۔

عمر کے 35 ویں سال میں داخل ہونے والے انگلش ٹیسٹ کرکٹر ایڈم لیتھ کا بائولنگ ایکشن مشکوک رپورٹ ہوگیا،یہ ایک الگ بات ہے،ساتھ میں یہ نیوز بڑی ہے کہ غیر قانونی بائولنگ ایکشن کے سبب ان پر پابندی لگی ہے۔

سنٹرل کنٹریکٹ ،پی سی بی اور قومی کرکٹرز پھڈے کے بعد صلح پر راضی

اس سال ویٹالی ٹی 20 بلاسٹ کے سیمی فائنل میں ایکشن مشکوک رپورٹ ہوا تھا۔یہ 16جولائی کو میچ ہوا تھا۔

ای سی بی نے جمعہ کے روز ان پر پابندی لگادی ہے۔
ایڈم لیتھ نے انگلینڈ کے لئے 7 ٹیسٹ میچز کھیلے،265 اسکور کرسکے یہ2015 کی بات ہے۔ڈیبیو بھی تب تھا۔کیریئر پر فل اسٹاپ بھی۔اس کے بعد پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *