گالے،کرک اگین رپورٹ
آسٹریلیا کاتماشہ لگ گییا،ریویوز پر کھیلنے کی کوشش گلے پڑگئی۔ریویوز نے مکمل طور پرجھٹک دیا۔ساتھ ہی آسٹریلیا کا دامن خالی ہوگیا۔نتیجہ میں ایک آئوٹ کھلاڑی ریویو نہ ہونے پر ایسا بچاہے کہ سنچری بناکر وکٹ پر موجود ہے۔
آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز اور اس کے ساتھیوں نے ریویوز کو گھر کا ہتھیار سمجھ کرخوب ہاتھ صاف کئے۔تینوں ریویوز ضائع ہونے کے بعد جب کچھ نہیں بچا تو پھر سامنے موجود آئوٹ کھلاڑی بھی ناٹ آئوٹ کی شکل میں موجود تھا۔
سری لنکا نے حیران کن طورپر کینگروز کو جکڑلیا،گالےٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں
کیچ کی اپیل اپیل 45 ویں اوور میں پیٹ کمنز نے کی،امپائر نےکرونا رتنے کے حق میں فیصلہ دے دیا ناٹ آؤٹ اور آسٹریلیا کا ریویو ضائع گیا۔ 78 ویں اوور میں نیتھن لائن کی میتھیوز کے خلاف ایل بی کی اپیل مسترد ہوئی تو امپائر نے ناٹ آئوٹ کہا،آسٹریلیا کا ریو پھر اوور ہوا۔80 ویں اوور میں نیتھن لائن کی چندی مل کے خلاف کیچ اینڈ بولڈ کی اپیل مسترد ہوئی۔آخری ریویو باقی تھا،ضائع گیا۔
ریویو ضائع ہونے پر آسٹریلیا کے ساتھ الٹ ہوگیا
نیتھن لائن نے90 ویں اوور میں میتھیوز کو ایل بی کردیا،امپائر کی نظر میں ناٹ آئوٹ تھا،ری پلے سے آئوٹ تھا،آسٹریلیا آئوٹ کی لائٹس تو آن نہ کرسکا،آنکھوں میں پچھتاوے کے دیئے جل گئے تھے۔
پھر 96 ویں اوور میں تو حد ہی ہوگئی مچل سٹارک نے چندی مل کو کیپر کے ہاتھوں کیچ کروادیا تھا ،امپائر کی نظر میں وہ نہیں تھا۔آسٹریلیا کپتان منتیں کرنے کےانداز میں آئوٹ مانگتے رہے۔ریویو کےا شارے کی کوشش کی،بھول گئے کہ کمان خالی ہے۔ریویو میں وہ آئوٹ تھا لیکن آسٹریلیا کے پاس ریویو تھا ہی نہیں۔