| |

ریکارڈ شکن میچ میں نیدر لینڈ ہارکر بھی کمال کرگیا

ایمسٹلوین،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

انگلینڈ نے ریکارڈ توڑ ایک روزہ میچ 232 رنز سے جیت لیا ہے۔انگلش ٹیم ان دنوں نیدرلینڈ کے دورے پر ہے،جہاں 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ ریکارڈ بک کا حصہ بن گیا ہے۔جیسا کہ رپورٹ کیاجاچکا ہے۔انگلینڈ نے ریکارڈ شکن 498 اسکور بنائے۔انگلینڈ کے 4 ہی کھلاڑی آئوٹ ہوئے تھے۔

جواب میں ہالینڈ ٹیم  پھر بھی جی دار مقابلہ کیا۔عام طور پر اچھی اچھی ٹیمیں اتنے بڑے یا اس سے بھی 150 سے کم ہدف کے سامنے اپنی نبض ڈائون کرجاتی ہیں۔ہالینڈ نے یہ کمال کیا ہے کہ اس نے پورے اوورز کھیل لئے۔اننگ صرف 2 بالیں قبل 266 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔میکس اوداود نے55 رنزبنائے۔سکاٹ ایڈوارڈز نے 72 رنزکی قیمتی اننگ کھیلی۔معین علی سب سے زیادہ وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے،انہوں نے 37 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔

میچ کے ہیرو جوس بٹلر رہے،انہوں نے 70 بالز پر162 رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔

انگلینڈ کا نیا ریکارڈ،2 رنز کی کمی سے منفرد ترین اعزاز سے محروم

انگلینڈ کی ریکارڈ بریک اننگ اور اس میں ٹوٹنے اور نئے بننے والے ریکارڈز کے حوالہ سے اوپر موجود لنک کو کھولیں اور دیکھیں کہ کیا نیا ہوا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *