کرک اگین رپورٹ
انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستانی کھلاڑی سب کچھ لٹا کر ہوش میں آئے تو بھی کیا ہوش میں آنا۔سامنے موجود اپنی جیسی ٹیم پر ایسے پل پڑے کہ جیسے یہی منزل اور معراج ہےاور یہاں سے کامیابی کے بعد ان کی جگہ پکی ۔پھر بھی ایک ریکارڈ ایسا درج ہوگیا جو اس سے پہلے 1988 سے اب تک کسی ملک یاکسی پلیئر کے پاس نہ تھا،قاسم اکرم ایک میچ میں سنچری کرنے اور 5 وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے انڈر 19 پلیئر بن گئے ہیں۔
ویسٹ انڈیز میں جاری میگا ایونٹ میں 5ویں پوزیشن کے میچ میں گرین کیپس نے 238رنز کے بھاری بھرکم مارجن سے میدان مارا۔آخر کار 16 ٹیموں کے ایونٹ میں نمبر 5 مقام حاصل کرلیا۔
پاکستان نے پہلے بلے بازی کی۔حسیب اللہ خان اور کپتان قاسم اکرم نے شاندار بیٹنگ کی۔سنچریز بناڈالیں۔حسیب 136 رنز کر کے گئے۔قاسم اکرم 135 ہر ناٹ آؤٹ رہے۔دونوں نے دوسری وکٹ پر 329 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کی۔یہ انڈر 19 ورلڈ کپ تاریخ کی بڑی پارٹنرشپ بھی ہے۔پاکستان نے 50 اوورز کھیل کر 3 وکٹ پر 365 کا ٹوٹل سیٹ کیا۔
جواب میں سری لنکا شروع سے ہی دبائو میں آگیا۔جب 7 پر 3 پلیئرز آئوٹ ہوگئے۔یہی نہیں قاسم اکرم نے سنچری کے بعد بھی اپنا غصہ نکالا اور 42 تک سری لنکا کی جو 6 وکٹیں گریں،ان میں شروع کی 5 قاسم اکرم کی ہی تھیں۔ونوج رنپول نے 8 ویں وکٹ کی شراکت میں 33 کی اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو 100 سے اوپر پہنچا دیا۔اسکے بعد لنکا ڈھے گئی۔پوری اننگ 127 پر تمام ہوئی ۔
سری لنکن اننگ کے 15 سے زائد اوورز باقی تھے۔قاسم اکرم نے37 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔