کراچی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے کیریئر پر فل سٹاپ لگ گیا،اب قومی اسکواڈ میں سلیکشن بھی مشکل ہوگئی ہے۔حالیہ پاک ویسٹ انڈیز سیریز سے ڈراپ سابق کپتان کو گزشتہ سیریز میں بھی باہر رکھا گیا تھا۔ملتان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف جب دوسرے ایک روزہ میچ میں محمد حارث کو ایک روزہ کیپ دی گئی تو اس سے مزید کنفرمیشن ہوگئی تھی۔ایسے میں میڈیا اطلاعات نے مزید تصدیق کردی ہے۔سرفراز احمد کی اب اسکواڈ میں سلیکشن بھی مشکل ہوگئی ہے۔
ملتان،آخری ون ڈے آج،فینز خیر منائیں،مزیدریکارڈز متوقع
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ اور چیف سلیکٹر محمد وسیم کی بھی ملاقات ہوئی ہے۔پی سی بی ہائی کمان کی جانب سے بھی بتایا گیا ہے کہ چیف سلیکٹر کو نوجوان پلیئرز کی سلیکشن پر توجہ مرکوز کرنے کا کہا گیا ہے۔قومی ٹیم میں محمد رضوان ریگولر بیٹرکے طور پر کھیل رہے ہیں۔ان کے بیک اپ کے لئے محمد حارث آگئے ہیں۔حارث پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے لئے کھیل رہے تھے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ 2017 چیمپئنز ٹرافی کے کپتان وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد انٹرنیشنل کرکٹ سے باقاعدہ ریٹائرمنٹ لیتے ہیں یا پھر خاموش رہ کسی اچھے وقت کا انتظار کرتے ہیں۔اسی انتظار میں ہی وہ سابق کرکٹر بننا پسند کریں گے۔