گال،کرک اگین رپورٹ
سری لنکا کے چندی مل کا بابر اعظم کو ان کےانداز میں جواب،گال ٹیسٹ پھسل گیا،۔ایک بار پھر پاکستان کو سری لنکا کے خلاف چوتھی اننگ میں بڑے ہدف کے چیلنج کا سامنا ہے۔ماضی میں ایک بار شارجہ اور ایک بار سری لنکا میں پاکستان نے موجودہ ہدف سے کہیں بڑے اہداف حاصل کرلئے تھے۔
گال کی ٹرننگ پچ پر پاکستان جب چوتھی اننگ شروع کرے گا تو جیت کے امکانات خاصے کم ہونگے۔
سری لنکن پھر ٹاپ پر،کامن ویلتھ کرکٹ پر حملہ،پیٹ کمنز 2 سیریز سے باہر
سری لنکا نے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی دوسری اننگ میں کلاسیکل انداز میں اسکور آگے بڑھایا۔
اوشانڈا فرنینڈو کے 64 اور کوشال مینڈس کے 76 رنز کے ساتھ ڈینش بندی مل کے اسکور نے سری لنکن اننگ کو بڑا سہارا دیا۔ایسا سہارا اور ایسی فائٹ کہ کل کے بابر اعظم کی یاد تازہ ہوگئی۔دینش چندی مل 86 پر ناقابل شکست ہیں،یاد گار سنچری کی جانب مارچ ہے،آخری وکٹ پرپربتھ جے سوریا کے ساتھ 21 رنزکی شراکت بنائی۔اس سے قبل 9 ویں وکٹ پرتھیکاشنا کے ساتھ 41 رنزکی شراکت داری کی۔جو کچھ بابر اعظم نے آخری 2 بیٹرز کے ساتھ مل کرکیا،وہی پاکستان کے ساتھ ہورہا ہے۔سری لنکا نے کھیل کے تیسرے روز کے خاتمہ پر 9 وکٹ پر 329 اسکور بنالئے ہیں۔333 رنزکی سبقت ہے،ایک وکٹ باقی ہے۔
سری لنکا ایک موقع پر 178 پر 5 اور 218 پر 6 اور 235 پر 7 اور 267 پر 8 وکٹ کھوچکا تھا لیکن پاکستان کی راہ میں چندی مل کھڑے ہوگئے ہیں۔
دوسری اننگ میں پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے محمد نواز نے 88 رنز دے کر 5 اور یاسر شاہ نے 122 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔سری لنکا نے پہلے سیشن میں 1 ،دوسرے میں 5 اور آخری سیشن میں 2 وکٹیں گنوائیں۔