کرک اگین
پاکستان سپر لیگ 7 میں پاکستان کے نیشنل کپتان آمنےسامنے۔سلمان بٹ کی تنقید پر سرفراز احمد آپے سے باہر ہوگئے۔لڑاکو بچوں کی طرح تونے یہ کیا تو تونے وہ کیا کہہ کر لڑنے لگے ہیں۔
نہایت افسوسناک طرز عمل اختیار کیا ہے۔سب سے پہلے تو یہ ذہن نشین کرلینا چاہئے کہ جو شخص کسی کا ماضی کے کر اس پر طعن و تشنیع کرے اور وہ شخص اس عمل سے توبہ کر کا ہو تو طعنہ زنی کرنے والے کو پھر تیار رہنا چاہئے کہ ناحق بولنے پر اللہ پاک اسے بھی اسی عمل کا مرتکب کردیں۔
کرک اگین نے اس معاملہ کا باریک بینی سے جائزہ لیا ہے۔
واقعہ یہ ہے کہ پی ایس ایل میں مسلسل ناکامی پر سابق کپتان سلمان بٹ نے بطور مبصر تنقید کی ۔اس کےجواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان کو بیچنے والا فکسر اب ہمیں سکھائے گا کہ کیسے کھیلنا ہے۔
پاکستان کو آن ڈیوٹی بیچنے والا جب نیت کی بات کرے تو اللہ ہی حافظ ہے ۔
سرفراز کا یہ بیان سنجیدہ حلقوں میں تشویش کی نگاہ سے دیکھا گیا ہے ۔
کرک اگین کے نزدیک سرفراز احمد کا جواب غلط ہے۔پرفارمنس سے جواب دیتے تو اچھا تھا۔اسی طرح بہتر الفاظ کا انتخاب کرتے۔
کیا پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان نے کبھی پلٹ کر سلیکٹرز انضمام،مصباح اور کپتان سرفراز احمد کو طعنہ مارا کہ میرے کتنے سال کیوں ضائع کئے۔اسی طرح فواد عالم نے کوئی طنز مارے۔
دونوں کے کیریئر ز کو برباد کرنے والوں میں سرفراز کا بطور کپتان عمل دخل موجود ہے۔
سرفراز کو فوری معافی مانگنی چاہئے۔