سنچورین،کرک اگین رپورٹ
Image source Twitter
بھارت نے دورہ جنوبی افریقا میں پر اعتماد آغاز کی کوشش کی ہے۔سنچورین ٹیسٹ بھارتی ٹاس کی جیت کے ساتھ شروع ہوگیا ہے۔دوسرا بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے دلیرانہ فیصلہ کیا ۔پروٹیز دیس کی نئی پچ پر پہلے بیٹنگ چیلنج سے کم نہیں ہے۔
کمنز اور لائن کا انگلینڈ پر 36 کا مشترکہ آکڑا،باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں 185 رنزپر ڈھیر کردیا
بھارت نے اس باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے گھنٹے میں اعلی کھیل پیش کیا ہے۔کے ایل راہول اور میانک اگروال نے 10 اوورز تک پیس اٹیک کو ناکام بنایا ۔11 ویں اوور کے اختتام پر بھارتی ٹیم نے بنا کسی نقصان کے 35 اسکور کر لئے تھے۔اگروال 25اور راہول 10 پر کھیل رہے تھے۔ربادا اور نگیڈی نے اچھے اوورز کئے ۔بھارت کے پیس اٹیک میں شامی،سراج اور بمراہ شامل ہیں۔