لاہور،سڈنی-کرک اگین
انٹرنیشنل کرکٹ سے دلچسپ خبریں ہیں۔سری لنکا آئی سی سی کے نئے رول کے تحت شکار ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
پھر آسٹریلیا میں ٹی 20 میچ ٹائی کرکے بھی ہار گئی۔ادھر آسٹریلیا کے سابق کپتان نے اپنا سر گرائونڈ میں مارکر اپنے أپ کو سیریز سے سائیڈ پرتو کرواہی لیا۔ساتھ میں دورہ پاکستان کے لئے شبہات بڑھائے ہیں۔
واقعہ یہ ہے کہ سری لنکا اور آسٹریلیا کا دوسرا ٹی 20 ڈرامائی رہا۔آسٹریلیا کے 164 رنز کے جواب میں سری لنکاکی بریک بھی 164 پر لگ گئی۔
سپر اوور میں سری لنکا زیادہ اسکور نہ کرسکا۔آسٹریلیا نے 5 رنز کا ہدف مکمل کرلیا۔
اسی سپر اوور میں ایک بائونڈری بچانے کے چکر میں سابق کپتان سٹیون سمتھ کی کھوپڑی گرائونڈ سے جاٹکرائی۔ان کی ڈائیو ان کے سر پر پڑی۔سر گرائونڈ میں جا لگا۔پھر وہ زخمی حالت میں باہر آگئے۔باقی ماندہ سیریز سے باہر ہوگئے۔دورہ پاکستان میں ان کی شرکت کا فیصلہ اب چیکنگ کے بعد ہوگا۔
ادھر سری لنکا آئی سی سی کے نئے سلو اوور ریٹ قانون کی پہلی شکار بن گئی۔آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں دوسرے میچ میں ٹیم 19 اوورز مقررہ وقت پر کرواسکی۔نتیجہ میں امپائرز نے دائرے سے باہر ایک فیلڈر کم کروایا۔یوں آسٹریلیا نے اس اوور میں 16 رنز بٹوے۔
ادھر پی ایس ایل 7 میں قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کوئٹہ ٹیم پہلے بلے بازی کرےگی۔