| | | | |

سپر اوور میں شاہین خود پٹ گئے،زلمی پر کورونا اٹیک،5 ٹیسٹ مثبت،میچ پھر بھی جیت لیا

لاہور،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

سپر اوور میں شاہین خود پٹ گئے،زلمی پر کورونا اٹیک،5 ٹیسٹ مثبت،میچ پھر بھی جیت لیا۔پی ایس ایل 7 میں لاہور قلندرز ٹیم پشاور زلمی سے ہارگئی،فیصلہ سپر اوور میں ہوا،جب قلندرز ٹیم پہلے کھیل کر صرف 5 ہی رنزبناسکی۔وہاب ریاض نے شاندار اوور کیا۔فخرزمان کھل کر نہ کھیل سکے۔

زلمی کے اوپنرز نے ہدف صرف 2 بالز پر پورا کرلیا۔اس سے قبل میچ ٹائی ہوا تھا،اس میں شاہین شاہ آفریدی کا خاص کمال تھا۔

زلمی نے پہلے کھیل کر 7 وکٹ پر 158 اسکور کئے تھے۔جواب میں قلندرز نے 8 وکٹ پر 158 اسکور بنائے۔

اس میچ کی رپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں۔

پی ایس ایل 7 ،شاہین پھر صرف آفریدی بن گئے،ہارا ہوا میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد ٹائی

ادھر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پشاور زلمی کے اوپر بھی کووڈ کا اٹیک ہوگیا ہے۔5 پلیئرز وکوچنگ اسٹاف کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں،ان میں کوچ ہاشم آملہ ،اسپنر عثمان قادر اور بین کٹنگ شامل ہیں،یہ افراد رات کے میچ میں نہیں تھے۔انہیں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے آخری لیگ میچ میں پشاور زلمی نے سپر اوور میں لاہور قلندرز کو شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے ایک اوور میں چھ رنز کا ہدف بغیر کوئی وکٹ گنوائے دوسری گیند پر حاصل کرلیا۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سپر اوور میں بغیر کسی نقصان کے پانچ رنز اسکور کیے تھے۔

اس سے قبل ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے تیسویں میچ میں لاہور قلندرز نے شاہین شاہ آفریدی کی شاندار بلے بازی کی بدولت پشاور زلمی کے خلاف میچ برابر کردیا تھا۔شاہین شاہ آفریدی نے میچ کے آخری اوور میں 23 رنز اسکور کرکے میچ برابر کیا تھا۔

اس میچ شکست کے باوجود لاہور قلندرز کی ٹیم ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے پہلے کوالیفائر میں ملتان سلطانز کے مدمقابل آئے گی۔ دونوں ٹیموں کہوے مابین مقابلہ 23 فروری بروز بدھ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔پشاور زلمی کی ٹیم ایونٹ کے پہلے ایلیمنٹر میں 24 فروری بروز جمعرات کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے مدمقابل آئے گی۔

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کے ان فارم بیٹر اور ٹورنامنٹ میں چھ نصف سنچریاں اسکور کرنےوالے اوپنر فخر زمان اننگز کی پہلی گیند پر کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹے تو ان کی ٹیم دباؤ کا شکار ہوگئی اورمحمد حفیظ کے علاوہ ان کا کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہرسکا۔ تجربہ کار بیٹر بھی 44گیندوں پر 49 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

لاہور قلندرز کو جیت کے لیے آخری 12 گیندوں پر 30 رنز درکار تھےتاہم وہاب ریاض نے اننگز کے انیسویں اوور کی پہلی گیند پر سیٹ بیٹر محمد حفیظ اور نئے آنے والے بیٹر حارث رؤف کی وکٹیں حاصل کرنے کے علاوہ صرف چھ رنزدے کر میچ میں پشاور زلمی کی گرفت مزید مضبوط کردی تاہم شاہین شاہ آفریدی نے میچ کے آخری اوور میں محمد عمر کو ایک چوکا اور تین چھکے لگا کر اسکور برابر کردیا۔

فاسٹ باؤلرز وہاب ریاض اور ارشد اقبال نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔شعیب ملک، عماد بٹ، محمد عمر اور خالد عثمان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائےتھے۔ ان فارم اوپنر محمد حارث کے 6 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہونے کے بعد حضرت اللہ ززائی نے کامران اکمل کے ہمراہ 36 رنز کی شراکت قائم کرکے مزاحمت کی کوشش کی تاہم وہ بھی 20 اسکور بناکر آؤٹ ہوگئے۔ کامران اکمل نے 18 رنز اسکور کیے۔

اس کے بعد تجربہ کار بیٹر شعیب ملک نے نوجوان کرکٹر حیدر علی کے ہمراہ 60 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ یہ پشاور زلمی کی اننگز کی سب سے لمبی پارٹنرشپ تھی۔ شعیب ملک 32 رنز بناکر پشاور زلمی کے سب سے نمایاں بیٹر رہے۔ حیدر علی نے 25 رنز اسکور کیے۔اختتامی اوورز میں خالد عثمان 19 اور حسین طلعت 17 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

فواد احمد نے 26 رنز کے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد حفیظ، ڈیوڈ ویزے، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *